انڈونیشیا کے صوبہ کالیمانتان میں شیخ محمد زینی کے سالانہ عرس کا انعقاد
29 فروری اور یکم مارچ 2020ء کو انڈونیشیاکے
صوبہ جنوبی کالیمانتان میں حضرت سید شیخ محمد زینی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس نہایت
مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔
اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی شیخ غلام یٰسین
عطاری مدنی حفظہ
اللہ نے دعوتِ اسلامی کی نمائندگی کرتے ہوئے عرس میں
شرکت کی اور مکۃ المکرمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً سے آئے
ہوئے شیخ ھود العیدروس حفظہ اللہ سمیت یمن و
دیگر مقامات سے عرس میں شریک علماو شیوخ
سے ملاقاتیں کیں، انہیں دعوت اسلامی کے تعارفی میگزین بھی پیش کئے گئے ۔
شیخ غلام یٰسین مدنی حفظہ اللہ نے دعوتِ
اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ مقامی افراد کے مطابق سید شیخ محمد زینی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے عرس میں شرکت کے لئے ہر سال تقریباً 10 لاکھ
سے زائد افراد مزار شریف پر حاضر ہوتے ہیں جبکہ ہر سال زائرین کی تعداد میں اضافہ
ہوتا جارہا ہے۔ زائرین کی کثرت کے باعث مزار
شریف کے اطراف میں رہنے والے افراد اپنے
گھروں پر زائرین کے لئے رہائش ، وضو، نماز اور لنگر کا انتظام کرتےہیں۔ اس سال بھی
لنگر کے لئے کھانے کےکم وبیش 12 لاکھ پیکٹ
بنائے گئے تھے جبکہ سینکڑوں گائیں ذبح کی
گئیں تھیں۔
حضرت سید شیخ محمد زینی رحمۃ اللہ علیہ نے کالیمانتان میں موجود مدرسہ دارالسلام میں علم دین حاصل کیا اور زندگی بھر
اپنی مجلس میں مصلے پر بیٹھ کر بیانات کرتے اور کتابیں پڑھاتے رہیں۔آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے دوصاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہیں جو تحصیلِ
علمِ دین میں مصروف ہیں۔ حضرت سید شیخ
محمد زینی رحمۃ اللہ علیہ کا وصال 65 سال کی عمر میں سن 2005ء میں ہوا تھا۔