ساؤتھ کوریا
میں جامع مسجد فیضانِ جمالِ مصطفیٰ کا افتتاح کردیا گیا
رکنِ شوریٰ
حاجی یعفور عطاری نے پہلی نماز پڑھائی
تفصیل:
ساؤتھ
کوریا میں جامع مسجد جمالِ مصطفٰی کا افتتاح کردیا گیا ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے پہلی نماز
پڑھاکر افتتاح کیااور مسجد میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعائے خیر کی۔
کوریا کے شہر تھیگو کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جامع مسجد چلیانگ میں مدنی حلقے کا سلسلہ
تفصیل:
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا انچھن
میں کاروباری حضرات کے درمیان خصوصی بیان
کوریا کے شہر انچھن کے ایک ریسٹورنٹ میں کاروباری حضرات کے لئے مدنی حلقے
کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے خصوصی
شرکت کی اور تاجر حضرات کے درمیان سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
رکنِ شوریٰ نے سُنگدو مسجد انچھن جنوبی کوریا میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ اجتماع میں بھی
سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کا ذہن دیا۔
رحمہ مسجد عمان میں سنتوں بھرا اجتماع، مولانا عبدالحبیب عطاری کا خصوصی بیان
17 جنوری 2020ء بروز جمعہ رحمہ مسجد عمان میں سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ”بزرگوں کا اپنے والدین کے ساتھ کیسا انداز ہوتا
تھا؟“ کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمیں جتنا
بھی مال مل جائے، شہرت مل جائے، عزت مل
جائے، جو کچھ مل جائے وہ سب ہمارے ماں باپ ہی کا صدقہ ہے۔ وہ نہ ہوتے ہم دنیا میں ہی نہ ہوتے۔
آپ کا مزید کہنا تھا کہ جنتے بڑے لوگ ہمیں دنیا میں ملتے ہیں وہ ایسے ہی بڑے نہیں
بن گئے ان کے پیچھے ان کے ماں باپ کی دعائیں تھیں ، ماں باپ کا ادب انہیں اس مقام
تک پہنچاتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم کام ایسے کریں کہ ان کے دل سے دعائین نکلیں، وہ
نماز کے بعد ہاتھ اٹھائیں تو ہمارے لئے دعائیں کریں۔ اگر ایسا ہوگیا توزندگی کے ہر
شعبے میں کامیاب ہوں گے کیونکہ ماں باپ کی دعا ساتوں آسمانوں سے اوپر اللہ کے عرش
تک جاتی ہے۔
رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول وابستگی، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت اور مدرسۃ المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے کی ترغیب بھی دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
وقارالمدینہ عطاری ایک ماہ کے مدنی دورے
پر ساؤتھ افریقہ پہنچ گئے ہیں۔ آپ نے 16جنوری بروز جمعرات ڈربن کی جامع مسجد فیضانِ عطار میں مغرب کی نماز کے بعدسنتوں بھرا بیان فرمایا۔رکن شوریٰ نے 17 جنوری کو ڈربن کی ایک اور مسجد فیضانِ مریم میں بیان فرمایا جس میں مقامی
افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ 23 جنوری بروز جمعرات کو کیپ ٹاؤن میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں بعدِ مغرب سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
24 جنوری بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہانسبرگ میں سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ 30 جنوری بروز
جمعرات Welkom میں
واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں بعدِ مغرب سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
آپ 31 جنوری بروز جمعہ کو پریٹوریا ویسٹ میں واقع جامع مسجد فیضانِ سیدہ فاطمہ میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔06
فروری بروز جمعرات کو آپ پولوکوانے میں
واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں بعدِ مغرب خصوصی بیان فرمائیں گے۔
13 فروری بروز جمعرات کو پیٹرماریٹزبرگ میں (Pietermaritzburg) میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں بعدِ مغرب خصوصی بیان فرمائیں گے۔
ممبئی ریجن میں واشی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے تحت 13جنوری 2020 ء کوممبئی ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں واشی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار زون اسلامی
بہن نے شرکت کی۔ تھانہ زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور سب کے ساتھ یکساں تعلق رکھتے ہوئے مدنی کام کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو(Glasgow) میں
13جنوری2020ء سے پانچ دن کا ”فیضانِ نماز کورس“ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں 30
کے قریب اسلامی بھائی شرکت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ کورس میں اسلامی بھائیوں کو
طہارت اور نماز سے متعلق اہم مسائل سکھائے جا رہے ہیں۔ (رپورٹ:محمد یاسر عطاری)
اسلامی بہنوں
کی مجلس کفن دفن کے تحت13 جنوری 2020ء کو ہند اجمیر ریجن کے شہر
دابھوئی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ
سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت12 جنوری 2020ء کو اولڈھم مانچسٹر
ریجن کے علاقے گلاڈوک میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 58 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامى بہن نے انگلش میں سنتوں
بھرا بیان کیا جبکہ مدنی دورہ ڈویژن سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اردو میں سنّتوں بھرا بیان
کیا ۔ اجتماعِ پاک میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع ”یاسَمِیعُ“ کا ورد کیا
گیا اور پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی جبکہ روحانی علاج کے پمفلٹ بھی
تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم ریجن
کے مختلف شہروں (برمنگھم، کاونٹری، والسال، اسٹوک آن ٹرینٹ، برسٹل) میں 33 مقامات پر دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش 1710 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
12جنوری 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے شہر (بری، راچڈیل، اولڈھم، بولٹن، کلاکسفیلڈ، لانگ سائٹ، بلیک برن، نیلسن، چیتم-ہل، پریسٹن، کاپس) میں دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 885اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کو میلازون اور ایسٹ افریقہ ملاوی کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے تحت 13 جنوری 2020ء کو بنگلہ دیش میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کو میلازون کی چھ ڈویژن نگران اسلامی بہنیں اور ایسٹ افریقہ
ملاوی کی نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ حنفی اور ایسٹ افریقہ کی ریجن نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورکومیلا کی ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں کو بنگلہ دیش ہی میں فیملی ہجرت کروانے کا ذہن دیا جس پر ایک ڈویژن نگران نے 12 ماہ کے لئے اپنا نام پیش
کیا۔
عالمی مجلس مشاورت نگران کامجلس بیرون ممالک ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت13جنوری 2020ء کو مجلس بیرون
ممالک ذمہ داراسلامی بہنوں کا عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس
میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور بیرون ملک کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مدنی کاموں میں بڑھانےنیز شرعی مسائل کی صورت میں دارالافتاء اہل سنت سے
راہنمائی لینے کا ذہن دیا۔