دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مبلغِ دعوتِ اسلامی مفتی عبدالنبی حمیدی عطاری(ساؤتھ افریقہ) نے جامعۃالمدینہ برمنگھم یوکےکیمپس کے اساتذہ و طلبہ کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں مدنی کاموں سے متعلق ان کی تربیت فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں والسال  یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی مہمان نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ایسٹ مِڈ لینڈز اور ویلز یوکے کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نےذمہ داران کو مدنی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  تجہیز و تکفین کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ہند اجمیر ریجن کے بروڈا زون میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں شعبہ تجہیزوتکفین کی زون ذمّہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمّہ دراسلامی بہنوں کو کفن دفن کا عملی طریقہ سکھایا نیز اس شعبے کے تحت مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام ہند دہلی ریجن بریلی زون کی پیلی بھیت کابینہ میں ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج ،معراج میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب ”فیضان نماز “کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام12 مارچ 2020ء کو ہند دہلی ریجن کے مرادآباد زون جسپور میں ذمہ دار اسلامی بہن نے نرسنگ کی اسٹوڈنٹ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت 16 مارچ 2020 ء کو ملک بوٹسوانا کی کابینہ نگران اور ان کی دو مشاورت کا اجلاس ہوا جس میں ایسٹ افریقہ کی نگران اسلامی بہن نے  ان کی اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور معلمات و مبلغات بڑھانے، شارٹ کورسز کروانے اور ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی بڑھانے سے متعلق ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لا نے کے متعلق نکات فراہم کئے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین  ریجن کی  تقریبًا 3ہزار463 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سڈنی  آسٹریلیا کے علاقے منٹو میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام14 مارچ  2020ء کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مد نی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضوکےطریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 14 مارچ 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ کابینہ دارالسلام میں ”اپنی نماز درست کیجئےکورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اور پاک و ہند کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ اور نماز کے دیگر مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی نیزڈونیشن جمع کروانے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔