21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بروڈا زون بھروچ کابينہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس تجہیزوتکفن
کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔