بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں دعوت ِاسلامی کے تحت شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف شخصیات  اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مجلس دارالمدینہ کے ذمّہ داراسلامی بھائی نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بذریعہ پروجیکٹر دارالمدینہ کا تعارف پیش کیا۔ 


‫دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ اٹلی میں اجلاس ہوا جس میں اٹلی کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے اٹلی میں ہونے والے مدنی کاموں کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم نکات دیے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور مختلف تاجر اسلامی بھائیوں پر مشتمل قافلہ اٹلی کے شہر بریشیا سے بلونیا پہنچا جہاں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ سنتوں بھرے اجتماع میں مقامی اسلامی بھائیوں، ذمہ داران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے درود پاک کی فضیلت اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت اسپین میں اسپین کے تمام ذمّہ داران اجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی سید محمد ابراہیم عطاری نے اسپین میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور ذمّہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم تجاویز فراہم کیں۔


دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات اور  نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین وقتاً فوقتاً  بیرونِ ممالک دورے کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی سیدمحمد ابراہیم عطاری فرانس سے اسپین کے شہر بارسلونا پہنچے جہاں دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمّہ داران اور دیگر شخصیات نے رکنِ شوریٰ کا استقبال کیا۔ بارسلونا کے علاقے بالادونا میں واقع مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور دیگراسلامی بھائیوں کےعلاوہ ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکن ِشوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان بھی فرمایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر کومیلازون میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوت ِاسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔مدنی حلقے کے اختتام  پر صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ اور دیگر شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات کوعام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر کومیلا زون کے عاشقانِ رسول نے 3 دن کے قافلے میں سفر کیا۔ ان عاشقانِ رسول نے قافلے کے شیڈول  کے مطابق مدنی کاموں میں حصہ لیا اور مدنی حلقے لگائے جن میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکائے قافلہ کی تربیت کی۔


دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات اور  نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین وقتاً فوقتاً بیرون ممالک دورے کرتے رہتے ہیں جن میں سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانات، مدنی حلقوں اور شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوتا ہے۔اسی سلسلے میں پچھلے کئی دنوں سے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کے ہمراہ بھی میں ایک قافلہ یورپی ممالک کے سفر پر ہےجن میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے افراد بھی شامل ہیں۔ جرمنی، ہالینڈ اور اٹلی میں مدنی کاموں کی انجام دہی کے بعد یہ قافلہ اب ترکی کی جانب روانہ ہوچکا ہے جہاں مدنی کا موں کا سلسلہ جاری ہے ۔


پچھلے دنوں پاکستان سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اورتاجراسلامی بھائیوں پر مشتمل قافلہ سب سے پہلے جرمنی پھر ہالینڈ اور اب وہاں سے اٹلی کے شہر میلان پہنچا۔  روانگی سے قبل رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھر مدنی حلقے میں شرکت کی اورآخرت کی تیاری کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سیدمحمد ابراہیم عطاری ان دنوں یورپ کے جدول پر ہیں جہاں وہ نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئےقافلے کے ہمراہ فرانس کےشہر پیرس پہنچے۔ رکنِ شوریٰ نے پیرس میں واقع مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ہونے والے سنتوں بھرےاجتماع میں مقامی ذمّہ داران اور اسلامی بھائیوں کے درمیان یوم عاشورہ کے متعلق سنتوں بھرا بیان بھی فرمایا۔

واضح رہے کہ رکنِ شوریٰ حاجی سید محمد ابراہیم عطاری، رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور تاجر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ قافلے میں یورپی ممالک کے سفر پر ہیں۔ جرمنی اور ہالینڈ کے بعد مولانا عبدالحبیب اور حاجی سید محمد ابراہیم عطاری الگ الگ ممالک قافلوں میں روانہ ہوئے۔



دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے تاجر اسلامی بھائیوں نے اراکینِ شوریٰ حاجی مولاناعبدالحبیب عطاری اور سید محمد ابراہیم عطاری کے ہمراہ یورپ کے مختلف ممالک میں قافلے میں سفر کیا۔ اراکینِ شوریٰ نے پہلے جرمنی کا جدول فرمایا اور مختلف مدنی کاموں میں شرکت فرمائی جس کے بعد یہ قافلہ ہالینڈ کےشہرایمسٹرڈیم پہنچا جہاں مقامی مسجد میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں اہلِ علاقہ اور شرکائے قافلہ نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری نے واقعہ کربلا کوبیان کرتے ہوئےحاضرین کونیکی کی دعوت پیش کی۔