اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام4 اپریل2020 ء کواجمیر ریجن کی موڈاسا زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اور6 اپریل 2020ء کو بروڈا زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی اپنی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا جن میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے اہداف دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام05اپریل2020ء کومدنی ریجن عرب شریف میں ملک نگران اسلامی بہن کا اپنی زون نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ملک نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورڈونیشن کے لئے کوششیں بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں اضافے کے لئے معلمات میں اضافہ کرنے کےحوالے سے نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رضوی ڈویژن(قطر) میں ڈویژن نگران اسلامی بہن کا ذیلی نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نےاجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورآٹھ مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانےنیز کارکردگی میں اضافے کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ موجودہ حالات میں مدنی مذاکرہ زیادہ سے زیادہ دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام05اپریل2020ء کوقطر کی ملک نگران اسلامی بہن کا اپنی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں قطر کی ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبہ شارٹ کورسز کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کا اعلان کیا۔ قطر کی ملک نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام05اپریل2020ء کو مدنی ریجن ممالک کی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورہفتہ وار رسالہ کے مطالعے کی تعداد ان کی جانب سے اضافے کے ساتھ ملنے پر حوصلہ افزائی کی۔ مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مزید مدنی کاموں کو بڑھانے اورڈونیشن کے لئے رابطے مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام05اپریل2020ء کو مدنی ریجن ممالک کے ملک عمان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عمان کی ملک نگران اسلامی بہن نے اپنی کابینہ نگران اسلامی بہن اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شیڈول و ماہانہ کاکر دگیاں بر وقت دینے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانےاورڈونیشن کے لئے رابطے مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔ عمان کی ملک نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شارٹ کورسز میں بھرپور تعاون پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


لاک ڈاون کی  تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خدا و عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام4 اپریل2020ء کو یوکے کے شہرکونٹری(Coventry) میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنےاورمدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام03 اور04 اپریل2020ء کو ماریشس اور بنگلہ دیش کی نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ماریشس کی ملک نگران اسلامی بہن اور بنگلہ دیش کی فنی زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں اورمدنی ماحول سے وابستہ رکھنے سے متعلق نکات پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام ماہ رجب المرجب 1441ھ میں  بیرون ملک میں تقریباً214 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش4ہزار700 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ یہ اجتماعات ہند ( کولکتہ ریجن، دہلی ریجن، احمد آ بادریجن، ممبئی ریجن)،عرب شریف، یوکے ، بنگلہ دیش اور یورپین ریجن کے ملک ناروے میں منعقد کئے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام03اپریل2020ء بروز جمعہ ملائیشیاء کی چند  ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور فیضانِ زکوۃ کورس کروانے، ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی بڑھانےنیز سالانہ ڈونیشن جمع کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر  اہتمام3 اپریل2020ءبروز جمعہ لندن یوکے میں ریجن سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات دئیے۔ ریجن سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے میں بہتر کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام3 اپریل2020ءبروز جمعہ برمنگھم یوکے میں ریجن سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی اس کے ساتھ ساتھ ماتحت شعبہ مجلس مدنی مذاکراہ کے لئے بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو نئے نکات پیش کئے گئے اور ان دونوں شعبوں کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔