دعوت اسلامی کے زیر اہتمام05اپریل2020ء کو مدنی ریجن ممالک کے ملک عمان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عمان کی ملک نگران اسلامی بہن نے اپنی کابینہ نگران اسلامی بہن اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شیڈول و ماہانہ کاکر دگیاں بر وقت دینے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانےاورڈونیشن کے لئے رابطے مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔ عمان کی ملک نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شارٹ کورسز میں بھرپور تعاون پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


لاک ڈاون کی  تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خدا و عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام4 اپریل2020ء کو یوکے کے شہرکونٹری(Coventry) میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنےاورمدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام03 اور04 اپریل2020ء کو ماریشس اور بنگلہ دیش کی نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ماریشس کی ملک نگران اسلامی بہن اور بنگلہ دیش کی فنی زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں اورمدنی ماحول سے وابستہ رکھنے سے متعلق نکات پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام ماہ رجب المرجب 1441ھ میں  بیرون ملک میں تقریباً214 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش4ہزار700 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ یہ اجتماعات ہند ( کولکتہ ریجن، دہلی ریجن، احمد آ بادریجن، ممبئی ریجن)،عرب شریف، یوکے ، بنگلہ دیش اور یورپین ریجن کے ملک ناروے میں منعقد کئے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام03اپریل2020ء بروز جمعہ ملائیشیاء کی چند  ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور فیضانِ زکوۃ کورس کروانے، ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی بڑھانےنیز سالانہ ڈونیشن جمع کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر  اہتمام3 اپریل2020ءبروز جمعہ لندن یوکے میں ریجن سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات دئیے۔ ریجن سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے میں بہتر کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام3 اپریل2020ءبروز جمعہ برمنگھم یوکے میں ریجن سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی اس کے ساتھ ساتھ ماتحت شعبہ مجلس مدنی مذاکراہ کے لئے بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو نئے نکات پیش کئے گئے اور ان دونوں شعبوں کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر  اہتمام2اپریل2020ءبروز جمعرات مانچسٹر یوکےمیں ریجن سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن کی تعطیلات کو اللہ و رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی رضا کی خاطر گزارنے کے لئے آن لائن مدنی انعامات اجتماعات کروانے کا ذہن بھی دیا اس کے ساتھ ساتھ ماتحت شعبہ مجلس مدنی مذاکراہ سے متعلق مفید نکات بھی پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کی  ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کااجلاس ہوا جس میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تربیت کی۔ اجلاس میں ان دنوں شخصیات کو مدنی کاموں سے وابستہ رکھنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی نیز شعبے کے مدنی کاموں میں اضافے اور بہتری لانے کے متعلق نکات بھی پیش کئےگئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام02 اپریل 2020ء کو سینٹرل افریقہ کے ملک تنزانیہ  میں پانچ دن پر مشتمل”فیضانِ زکوٰۃ“کورس کااختتام ہوا ۔ اس کورس میں رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 14 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے ”رمضان کیسے گزاریں“ کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی مذاکرہ  کے زیر اہتمام یکم اپریل2020ءکومدنی مذاکرہ پرمقرر رکن عالمی مجلس مشاورت کا اسپین کی مدنی مذاکرہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں مدنی مذاکرہ پرمقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسپین کی مدنی مذاکراہ ذمہ دار کو مدنی مذاکراہ کے نکات تفصیلی طور پر سمجھائے ،مدنی مذاکراہ کی کارکردگی ہرہفتے ذمہ داراسلامی بہنوں سے لینے کو یقینی بنایا جائے اسکا ذہن دیا اوراس کے ساتھ ساتھ مدنی مذاکرہ فارم کی وضاحت بھی بیان کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے  زیر اہتمام 02 اپریل2020ء بروز جمعرات یوکے کی مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ بذریعہ انٹر نیٹ اجلاس ہواجس میں اسکاٹ لینڈ، لندن،برمنگھم ،بریڈ فورڈ، آئی لینڈ اور مانچسٹر کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی انعامات کے مطابق شب و روز گزارنے نیز" فراغت کو مشغولیت سے قبل غنیمت جانو" کے تحت فارغ اوقات میں خوب خوب نیک اعمال بجا لانے، ذکر وازکار بڑھانے، تلاوت قراٰن کریم کرنے اورمطالعہ کی سعادت پانے جیسی عظیم نعمتیں حاصل کرنے کا ذہن دیا جبکہ نئی و پرانی عاملات مدنی انعامات سے بذریعہ فون رابطے میں رہنے کی ترغیب دلائی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کے سالانہ اہداف طے کرتے ہوئے لاک ڈاون کے ایام میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کے انعقاد کا بھی ذہن دیا۔