مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 13اپریل2020ء کو ہند کے شہر رالیسانہ اور بنسوادا میں کانفرنس کال اور اسکائپ کے ذریعےمدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ سطح اور ڈویژن سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ غوروفکر کرنے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔