گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین  کے زیر ِ اہتمام فرانس میں تجہیز و تکفین اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل ِمیت اور کفن پہنانے کے ساتھ ساتھ اہم ترین مسائل سے متعلق آگاہی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر ِ اہتمام 04 مارچ 2020ء کو تنزانیہ کی دارالسلام کابینہ میں تجہیز و تکفین تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اور پاک و ہند کی 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں دہلی ریجن مرادآباد میں ریجن نگران اسلامی بہن نے ایک سلائی سینٹر کی اونر خاتون سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، اپنے سلائی سینٹر میں درس اجتماع رکھوانے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سلائی سینٹر میں درس اجتماع رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔


امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یوم ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماہ رجب المرجب1441ھ کی پہلی پیر شریف02 مارچ 2020ءکو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے ”رسالہ خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور تقریباً13 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یوم ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماہ رجب المرجب1441ھ کی پہلی پیر شریف02 مارچ 2020ءکو کینیڈا میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں کم و بیش 113 اسلامی بہنوں نے ”رسالہ خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور تقریباً 66 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یوم ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماہ رجب المرجب1441ھ کی پہلی پیر شریف02 مارچ 2020ءکو یوکے، کے شہر (مانچسٹر، برمنگھم، لندن، بریڈ فورڈ ،اسکاٹ لینڈ )میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں کم و بیش 580 اسلامی بہنوں نے ”رسالہ خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور تقریباً 282 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


(اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اجتماع کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، لا تعداد فرزندانِ اسلام اجتماع گاہ پہنچ گئے، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس نے پارکنگ سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلیے۔

اجتماع کا پہلا دن تین نشستوں پر مشتمل تھا۔ پہلے مرحلے کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا جس کے بعد حمدِ باری تعالیٰ اور نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔ پہلی نشست سے مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ذاکر رضا عطاری نے وقت کا بہترین استعمال کے عنوان پر اور سید الفِ ثانی عطاری نے صبر و شکر کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ عاشقانِ رسول نے ظہر کی نماز پنڈال ہی میں باجماعت ادا کی۔

دوسری نشست کا آغاز ایک بجکر پچاس منٹ پر تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد مسعود عطاری نے قرآن کی روشنی میں اولیائے کرام کے شان و عظمت کے موضوع پر اور بعد نمازِ عصر مبلغِ دعوتِ اسلامی ظہیر الاسلام مجددی عطاری نے گانے باجے کی تباہ کاریوں سے متعلق سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

تیسری نشست کا آغاز تلاوت نعت سے ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ریاض عطاری اولاد کی تربیت اور گھر والوں کی اصلاح پر جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد نعیم عطاری ہم کیوں نہیں بدلتے کے موضوع پر شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع گاہ کے اطراف میں کئی ایکڑز پر محیط پارکنگ اسٹینڈز بھی بنائے گئے، پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے ہیں اور اجتماع گاہ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے۔

اجتماع میں آنے والے شرکاء کے مطابق وہ دین کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے اجتماع میں آرہے ہیں، مبلغین نے اپنے اپنے بیانات میں امت مسلمہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گزارنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ اجتماع کی اکثر نشستیں مدنی چینل بنگلہ پر براہِ راست نشر کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2 مارچ  2020ءکو بنگلادیش کے شہر چٹاگونگ چاندنیش کابینہ میں مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے گئے۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہند دہلی ریجن کے شہر مرادآباد میں ایک  مخیر شخصیت خاتون کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت دہلی ریجن نگران اسلامی بہن اور مجلس رابطہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دہلی ریجن علیگڑھ زون کی سمبھل کابینہ میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں ”عرس خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین، بیوٹیشین اور مخیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، واقعۂ معراج کورس کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کانپور زون کی مرزاپور کابینہ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن کوٹا زون میں واقعۂ معراج  کورس کے نکات پر شعبۂ تعلیم اور کابینہ شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج کورس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو اس کورس میں شرکت کروانے کے اہداف دئیے گئے۔