اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام7 اپریل2020ء کو مدنی ریجن عرب ممالک میں بذریعہ اسکائپ’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ کورس ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں عرب شریف، اردن،عمان، کویت اوربحرین کی زون تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو موجودہ حالات میں کس طرح نیکیوں بھری زندگی گزاری جائے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔