پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام نارتھ امریکہ ریجن کے ملک امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ کورس ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو موجودہ حالات میں توبہ واستغفار کرنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔