پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت  اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بہتر کاردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز لاک ڈاؤن کے دنوں میں دعوت اسلامی سے منسلک تمام اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی سے وابستہ رکھنے اور اجتماعات میں محرومی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بذریعہ انٹرنیٹ اور فون کال کے ذریعے سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے کاذہن دیا۔