ترکی میں سنّتوں بھرا اجتماع ، عالمی مجلسِ مشاورت نگران
اسلامی بہن کا بیان
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام15 فروری2020ء بروز
ہفتہ ترکی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلسِ مشاورت نگران
اسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماع میں بذریعۂ اسکائپ ” شانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ “ کے
موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو سچ بولنے اور راہِ
خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔
سری لنکا ریجن کی نگران اسلامی بہن اور بعض اہم ذمہ داراسلامی بہنوں کا
اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سری لنکا
ریجن کی نگران اسلامی بہن اور بعض اہم ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور آٹھ مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے نیز شعبہ جات کے مدنی کاموں میں درپیش مسائل کے حل بھی ارشاد فرمائے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام15 فروری 2020ء کو سری
لنکا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔سری لنکا کی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورآٹھ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز مدرسۃ المدینہ
بالغات لگانے کے اہداف دئیے۔
الحمدللہ عزوجل مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے خوف خدا و عشقِ
مصطفےٰ صلّی
اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے ساتھ امیر
اہل سنّت دامت
برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے ’’63 مدنی انعامات‘‘
کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے
کے لیئے ملک ہند صوبہ گجرات کے زون احمدآباد کے شہر
احمدآباد کی مرزا پور کابینہ میں16;15; فروری کو 26 گھنٹہ مدنی انعامات کورس کی ترکیب رہی ۔جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔17 اسلامی بہنوں
نے روزانہ فکر مدینہ کرکے پابندی سے مدنی
انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی نیت کی،
12 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیّت کی، 13 اسلامی بہنوں روزانہ
تین آیت ترجمہ و تفسیر سننے کی نیّت، 11
اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک سنتوں بھرا بیان یا
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیّت کی۔
الحمدللہ عزوجل مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے خوف خدا و عشقِ مصطفےٰ صلّی اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے ساتھ امیر اہل سنّت
دامت
برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے ’’63 مدنی انعامات‘‘
کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے
کے لیئے ہند اجمیر ریجن کے شہر موڈاسا
میں فروری 13،14،15 کو 3 دن ’’مدنی انعامات‘‘
کورس منعقد ہوا جس میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 23 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکر مدینہ کرکے پابندی سے مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی نیت کی، 14 اسلامی بہنوں نے گھر
درس کی نیّت کی،21 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی نیّت
کی، 4 اسلامی بہنوں نےنقاب کے ساتھ شرعی پردے کی نیّت کی۔
الحمدللہ عزوجل ہند اجمیر ریجن کے زون بروڈا کے شہر آنند نگر
میں 15 تا 16 فروری کو 26 گھنٹے کا مدنی
انعامات کا رہائشی کورس ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیّت کرتے ہوئے گناہوں سے بچنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے
اور وقت پر رسالہ جمع کروانے کے ساتھ ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نیّت بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن (اسلامی بہنوں)کے زیر اہتمام 4فروری کو ہورہ کابینہ ٹکیہ پارا میں کفن دفن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے فضائل پر
مشتمل احادیث طیبہ بیان کیں اور عملی طریقہ بھی سمجھایا نیز آخر میں اسلامی بہنوں
نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی ۔
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیر اہتمام یوکے کے ریجن
برمنگھم میں ایک نئےمقام پر مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں
24 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام یوکےکے ریجن بریڈفورڈ میں دو نئےمدرسۃ المدینہ بالغات کا
آغاز کیا گیا جن میں 15 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13فروری2020ء کودہلی ریجن کی تمام زون نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ہند نگران اسلامی بہن نے رمضان کے نکات پر کلام کیا نیزذمہ
دار اسلامی بہنوں سے ذاتی اہداف لیتے ہوئے
ڈونیشن کے لئے بھرپور کوششیں کرنے کی ترغیب
دلائی ۔ اجلاس میں دہلی ریجن نگران اسلامی
بہن اور ریجن کی تجہیز و تکفین ذمہ دار اسلامی بہن ، مدرستہ المدینہ بالغات ڈونیشن
بکس اور شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن بھی
شامل تھیں ان کے شعبے کے متعلق بھی نکات
دئیے گئے۔
مجلس مدنی انعامات کے تحت اجمیر ریجن کی متعلقہ شعبہ زون ذمہ داراسلامی
بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت12
فروری2020ء کو اجمیر ریجن کی متعلقہ شعبہ زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک ہند کی مدنی انعامات
ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرری مکمل کرنے نیزشعبے
کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا بیرون
ملک کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ اسکائپ پر اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام14 فروری2020ء بروز
جمعہ نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا بیرونِ ملک کی ریجن نگران، مدرسۃ المدینہ و بالغات (عالمی سطح) کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ
اجلاس ہوا جس میں بیرونِ ملک میں اپنے طور پر چلنےوالے مدارس کو مدرسۃ المدینہ للبنات میں شامل کروانے کے حوالے سے کیا لائحۂ عمل ہو اور بیرونِ ملک میں تراویح، بڑی راتوں میں
مساجد میں جو اسلامی بہنیں جمع ہوتی ہیں اُن پر انفرادی کوش کے حوالےسے اہم امور تبادلۂ خیال کیا گیا۔