دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن لیوٹن لندن کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں   ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لیوٹن لندن کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور آن لائن اجتماع سیشن کے نکات بیان کئے نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو آن لائن کورسز کروانے اہداف دئیے۔


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیٰ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام19 اپریل2020ءکو یوکے کے شہر نارتھ برمنگھم میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کی طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام19اپریل2020ء کو  مدنی ریجن کی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورآٹھ مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے،ڈونیشن کے لئے کوششیں تیز کرنے اوروقف شدہ اثاثہ جات فارم سمیت دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  تجہیزوتکفین کے زیر اہتمام 17 اپریل2020ء کو یوکے کے بریڈفورڈ ریجن کے شہروں(بریڈفورڈ، ہیلی فیکس، لیڈز اوف اسٹاکسن) اور18 اپریل کو ساؤتھ افریقہ کے شہر(پریٹوریا، ڈربن) میں تجہیزوتکفین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن اور زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی سطح کی تجہیز و تکفین ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیزلاک ڈاؤن کہ ایام میں انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے تجہیزوتکفین اجتماعات رکھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  تجہیزوتکفین کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش کی سلہٹ زون ،کومیلا زون اور ڈھاکہ مدنی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کی کارکردگی کو مزید بڑھانے اور لاک ڈاؤن کہ ایام میں انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے تجہیزوتکفین اجتماعات رکھنے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام19 اپریل2020ء بروز اتوار عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کایوکے ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائز ہ لیتے ہوئے تربیت کی اور یوکے میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز نیوٹرل  خواتین کو مدنی ماحول سے قریب لانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 18 اپریل2020ء کو ہند کے شہربیور، موڈاسا اور گنجا میں کانفرنس کال اور اسکائپ کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دو مقامات پر کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنیں اورایک مقام پر زون سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کی طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام18 اپریل2020ء کو ناگپور،کامٹی اوردیوری میں  کانفرنس کال اوراسکائپ کے ذریعے’’جنت کا راستہ کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جن میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے روزانہ فکر مدینہ کرنے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں گریٹر مانچسٹر کابینہ(Greater Manchester) میں عالمی وباء کے باعث تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباری مراکز میں تعطیلات کے دوران راہنمائی امت اور اشاعتِ علم دین کے تحت اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام شخصیات کے درمیان آن لائن پانچ مختلف کورسز کا انعقاد ہوا جن میں اسٹوڈنٹس اور شخصیات اسلامی بہنوں نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکت کی جن کی تعداد 63 رہی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورسزمیں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں ہند کے پونے  زون اور میلگاؤں زون میں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام ہند ممبئی ریجن کے پونا، میلگاؤں اوربلاسپور میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان  آن لائن ون ڈے ورک شاپ"موجودہ حالات اور اگلا راستہ" کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت شخصیات، ڈاکٹراور طالبات ٹیچر اسلامی بہنوں نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکت کی۔ بذریعۂ اسکائپ ہونے والے اس کورس میں شرکااسلامی بہنوں کی تعداد 90 رہی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنےنیز مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔