شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت  علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے اسی سلسلے میں ماہ شعبان المعظم 1441ھ کی پہلی پیر شریف30مارچ2020ء کو نیپال کے شہر نیپال گنج اور پوکھرہ میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 14اسلامی بہنوں نےرسالہ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور 28 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے یومِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔