دعوت اسلامی کے زیر اہتمام27 مارچ2020ء  بروز جمعہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا سری لنکا کی چند اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں سری لنکا کی سابقہ ریجن نگران اسلامی بہن، سری لنکا کی نگران اسلامی بہن اور کورسز ذمہ دار مجلس بیرونِ ملک نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے، سری لنکا میں زیادہ سے زیادہ کورسزکروانے اور کورسزہونے میں جو رکاوٹ ہے اس کو دور کرنے سے متعلق بات چیت کی۔