مختلف ریجن کے مختلف ملکوں میں بالمشافہ
و بذریعہ اسکائپ” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام مارچ 2020ء میں
مختلف ریجن(یوکے، ایسٹ
افریقہ ، سینٹرل افریقہ ، فارایسٹ ، انڈونیشیا، افریقن ایسٹ ، آسٹریلیا، نارتھ امریکہ ، ہند ، یورپین یونین) کے
مختلف ملکوں (یوکےبرمنگھم، لندن ، مانچسٹر، بریڈفورڈ ، اسکاٹ لینڈ،کویت ، عمان ، عرب شریف ، بحرین ، تنزانیہ ، کینیا ، یوگنڈا ، موریشیس ، بوٹسوانا ، ساؤتھ کوریا ، ملائشیا ، ترکی ، آسٹریلیا سڈنی ، نیوزی
لینڈ ، کینیڈا ، امریکہ، ایران ، ہنددہلی ، ہندبمبئی ، ہندکلکتہ ، ہند اجمیر ، اٹلی ، فرانس ، بیلجیئم، اسپین ، جرمنی ، ناروے)میں1658مقامات پربالمشافہ و بذریعہ اسکائپ”
واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں شعبہ تعلیم ومجلس ِرابطہ سے وابستہ اسلامی بہنوں اور ذمہ داران سمیت کم و
بیش 35 ہزار174اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی
بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کااظہار کیانیزآخر
میں 23ہزار982 شرکائے کورس نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے
اور 10ہزار424اسلامی بہنوں نے کتاب'' فیضانِ
نماز'' کا مطالعہ کرنے کی نیتوں کا بھی اظہار کیا۔