مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 23 اور24 اپریل2020ء کو ہند کے شہربالا گھاٹ اورواشی میں اسکائپ اور کانفرنس کال کے ذریعے مدنی انعامات‌ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 91اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئے روزانہ فکر مدینہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔