دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے تحت28جولائی 2019ء سے  چٹا گانگ میں مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں 11اسلامی بہنیں کورس میں شریک ہوکر فائدہ حاصل کررہی ہے ۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس نیک کام  کے تحت جولائی 2019ء کو مختلف ممالک اور ہند کے مختلف صوبوں اور شہروں میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 2755 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو نیک کام پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت جولائی اور اگست 2019ء میں کویت ،ملائشیا،آسٹریلیا،اسپین اور ہند سمیت 185مقامات پر 3 دن کےتربیت اولاد کورس کا انعقاد کیاگیا جس میں 4216 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔1595 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، 2679 اسلامی بہنوں نے ہر ماہ نیک کام کا رسالہ جمع کروانے اور 1204 اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے یا سننے کی نیت کی۔


افریقی ملک سوڈان  جہاں شدید بارشوں کے بعد کم از کم چھیالیس افراد انتقال کرگئے ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں گزشتہ دو ماہ سے جاری بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں گھر وں کو نقصان پہنچا، جبکہ 14جون2019ء کے بعد سے اب تک تقریبا ایک سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ حالیہ بارشوں سے سوڈان کے اٹھارہ میں سے 16 صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

جرمنی  جہاں اتوار سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جرمنی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔اتوار کو شروع ہونے والی بارش اور ہوا کے طوفان کا زور جرمنی کے وسطی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں رہا، تیز ہواؤں سے متعدد درخت سڑکوں پر گر گئے جس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔درخت گرنے سے کئی گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ خراب موسم کے باعث اندرون اور بیرون ملک درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدّام المساجد کے تحت تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں عمان اور کوریا   کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی سیدمحمد لقمان عطاری نے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ان ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی اور نئی مساجد بنانے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت حجاز مقدس میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حجاج کرام سمیت مقامی افراد نے شرکت کی ۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنّتوں بھرے اجتماع میں” ایک ذمّہ دار کو کیسا ہونا چاہئے“ کے موضوع پربیان فرمایااور شرکا کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کےتحت ذمّہ داران نے  نگران زون کے ہمراہ بنگلہ دیش کومیلا زون کی ایک مارکیٹ میں تاجر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے انہیں اپنی دکانوں میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کا ذہن بھی دیا۔


آ زاد وطن پاکستا ن اللہ رب العالمین کی عطا کر دہ ایک انمول اور لا زوا ل نعمت ہے ،جو اسلام کے نام پر حا صل کیا گیا ،مسلما ن اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے پیا رے محبوبصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطا عت فرما نبرداری کےمطابق اپنی زندگی گزارنے کی کو شش کریں، ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں ، اپنے طر ز زندگی کو صحیح معنوں میں اسلا می اصو لوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں کہ اسی بنیاد پر یہ آزاد ملک پاکستان حاصل کیا گیا ۔ اللہ پاک ہما رے وطن پاکستان کوشا د و آ باد فرمائے اور مسلمانوں کو بحیثیت ایک قوم ایک دوسر ےکے سا تھ تعا ون یقینی بنا نے کی توفیق دے ۔


نگران ِشوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مکہ مکرمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً سے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا بھی فرمائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس چرمِ قربانی کے تحت بنگلہ دیش میں عیدِقرباں کے تینوں دن قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کا سلسلہ ہوا۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور سید پور میں دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران نے گھر گھر جاکر قربانی کی کھالیں جمع کی جبکہ عاشقانِ رسول نے خود بھی اپنے قربانی کے جانوروں کی کھالیں دعوتِ اسلامی کے اسٹالز پر آکر  جمع کرائیں۔


حجازِ مقدّس میں فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین کی مکّہ مکرّمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً سے منیٰ روانگی شروع ہوگئی جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگی۔رواں برس 22 لاکھ سے زائد عازمین فریضۂ حج ادا کر رہے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد انڈونیشیا سےتقریبا ڈھائی لاکھ جب کہ دوسرے نمبر پرکم وبیش دو لاکھ پاکستانی عازمین کی ہے۔8 ذوالحج سے عازمین حج کی مکّہ مکرّمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً سے مِنیٰ روانگی شروع ہوگئی۔ منیٰ میں قیام کے بعد عازمین کل صبح یعنی 9 ذی الحج کو میدان عرفات روانہ ہونگے اور حج کا رکنِ اعظم وقوف ِعرفہ ادا کریں گے جب کہ اسی روز بعد نماز ِفجر غلاف ِکعبہ تبدیل کیا جائے گا۔ہر سال وقوف عرفہ کے دن غلافِ کعبہ اتار کر نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔وقوف ِعرفہ کے دوران مسجدِ نمرہ میں خطبہ حج کل ہوگا جس کے بعد نمازِ ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔اس کے بعد عازمین ِحج غروب ِآفتاب کے ساتھ ہی مزدَلفہ روانہ ہونگے جہاں وہ نمازِ مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کریں گے، عازمین رات بھر کھلے آسمان تلے قیام کریں گےیہ رات حاجیوں کے لیے شب قدر سےبھی افضل ہے حاجی یہاں رمی کے لیے کنکریاں بھی چنیں گے۔10ذی الحج کو طلوع ِآفتاب کے بعد حجّاج ِکرام مزدلفہ سے رَمی کے لیے جمرات جائیں گے پھر قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی حکام نے فرزندانِ اسلام کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔