دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین اور مبلغینِ دعوت اسلامی وقتًا فوقتًا مختلف مدنی کاموں کے سلسلے میں ملک وبیرونِ ملک سفر کرتے رہتے ہیں۔اسی سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری 11تا 19 جنوری2020 ء ساؤتھ کوریا اور 20 تا 31 جنوری تھائی لینڈ کی جانب مدنی سفر پر روانہ ہورہے ہیں جہاں سنّتوں بھرےاجتماعات اور مدنی حلقوں میں بیانات اور مدنی مشوروں میں ذمّہ داران کو مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔دورانِ سفر شخصیات سے ملاقاتیں بھی رکنِ شوریٰ کی مصروفیات میں شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجیئے

03212626786


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی دنیا بھر میں قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرنے کے لئے کوشاں ہے اور کتنے ہی غیر مسلم دعوتِ اسلامی کی کوششوں سے اپنےباطل مذاہب کو چھوڑ کر مسلمان ہوچکے ہیں اور یہ بھی دعوتِ اسلامی کا احسان ہے کہ کتنے ہی ایسے مقامات جہاں معبودِ حقیقی کو چھوڑ کر باطل خداؤں کی عبادت کی جاتی تھیں وہ دعوتِ اسلامی کی کوششوں سے مسلمانوں کی سجدہ گاہیں بنیں۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی ٹیلی فورڈ یوکے میں واقع مسجد فیضانِ رمضان بھی ہے جو پہلے غیر مسلموں کی عبادت گاہ تھی، دعوتِ اسلامی نے اسے خریدا اورمسجد میں تبدیل کردیا۔ مسجد کی افتتاحی تقریب 24 دسمبر2019 ء بروز منگل منعقد کی گئی۔ اس پُر مسرت موقع پر کثیرتعداد میں عاشقانِ رسول نےشرکت کی سعادت حاصل کی اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمانِ خصوصی نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور حاضرین کو مسجد آباد کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےنگران حاجی عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری ان دنوں یوکے کے دورے پر ہیں جہاں مختلف مقامات پربیانات،مساجد کا افتتاح اور ذمہ داران سے مشاورت ان کی مصروفیات میں شامل ہیں اسی سلسلے میں نگرانِ شوریٰ نے گزشتہ دنوں برمنگھم میں یونیورسٹی کےطلبہ میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور اختتام پر میڈیا سے گفتگو بھی کی۔


FAIZAN WEEKEND ISLAMIC SCHOOL

Sat, 28 Dec , 2019
4 years ago

امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی عظیم فکر”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کو عام کرنے کےجذبے کے تحت یوکے میں FAIZAN WEEKEND ISLAMIC SCHOOL کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں 6-7 سال بچوں کے لئے ہفتے میں صرف ایک دن( اتوار) کودینِ اسلام کی بنیادی اور اہم معلومات اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق تربیت کا سلسلہ ہوگا۔ اسلامی بھائیوں سے التجا ہے کہ اپنےبچوں کو FAIZAN WEEKEND ISLAMIC SCHOOLمیں ضرور داخل کروائیں۔

FAIZAN WEEKEND ISLAMIC SCHOOLکاآغاز29 دسمبر2019ء بروز اتوارکو Faizan-e-Madina Richmond Road, stechford, Birmingham B33, 8TN میں ہورہا ہے جس کا دورانیہ ہر اتورکوصبح 10:30-01:00 ہے۔مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یو کے میں ہونے جارہا ہے تین دن کا رہائشی نماز کورس27,28,29 دسمبر2019 ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوارکو دو مختلف مقامات(فیضانِ مدینہ مسجد GLADSTONE STREET-PETERBOROUGH-PE12BN اور جامع مسجد غوثیہ 15 BIRCHILLS STREET-WALSALL-WS28NF ) پر جس میں اسلامی بھائی سیکھ سکیں گے نماز کےضروری مسائل،ادائیگی کا مسنون طریقہ اور اسکی احتیاطیں۔ لہٰذا اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اور اس کورس میں شامل ہوجائیں۔

داخلے کے لئے اس ویب سائٹ پر اپنا نام رجسٹر کروائیںWWW.BIT.LY/SALAHCOURSEMIDLANDS

مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں07817595583۔


گزشتہ دنوں ٹپٹن  مڈلینڈز برطانیہ میں ایک اسلامی بھائی رفیق عطاری کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں برمنگھم برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مبلغِ دعوت ِاسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کوآخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا اور مرحوم کے لئےدعائے مغفرت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے، ان پر عمل کرنے اور کروانے کے جذبے کے پیشِ نظراسلامی بھائیوں کےقافلے راہِ خدا میں سفر کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں فیضانِ مدینہ برسٹل یوکے میں قافلے کےاسلامی بھائیوں کو وضو کرنے کا طریقہ، اسکی سنتیں او رآداب سکھائےگئے۔


دعوتِ اسلامی مڈلینڈز برطانیہ کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام برسٹل یوکے میں Harms of Video Games کےعنوان سے ایک تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں والدین کے ساتھ بہت سے نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔ اس پرگرام میں ٹرینر اسلامی بھائی نے حاضرین کے سامنے ویڈیو گیمنگ کے نقصانات کوواضح کیا جسے سننے کے بعد بہت سے بچوں نے گیمنگ کا وقت کم کرنے اوربعض نے ترک کرنے کا ارادہ کیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  گیارہویں شریف کے سلسلے میں دنیا بھر میں اجتماعات غوثیہ منعقد کئے گئے۔ اسی سلسلے میں حنفی کابینہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیسٹر یوکے میں بھی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے سرکارِ غوث پاک کی سیرت سے متعلق بیان کیا اور شرکائے اجتماع کوآپ کی سیرت و تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں مڈلینڈز کابینہ یوکےمیں محکمہ تعلیم،محکمہ جیل خانہ اورمحکمہ تجہیز و تکفین کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ یوکے زون سید فضیل عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔اس موقع پر مختلف مدنی کاموں کے حوالے سےگفتگو ہوئی اور مفید مشوروں کا تبادلہ ہوا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  گیارہویں شریف کے سلسلے میں دنیا بھر میں اجتماعاتِ غوثیہ منعقد کئے گئے۔ اسی سلسلے میں رضا مسجد آسٹن برمنگھم میں بھی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے سرکارِ غوث پاک کی سیرت سے متعلق بیان کیا اورشرکائے اجتماع کوآپ کی سیرت و تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحو ل سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم مڈلینڈز یوکے کے  زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں برٹن برطانیہ میں نوجوانوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں حُسنِ اخلاق کی اہمیت اور اسکے فوائد بتاتے ہوئے بڑوں کا ادب کرنے،چھوٹوں پر شفقت کرنے، والدین کا خیال رکھنےاور ان کی فرمانبرداری کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ۔