دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت بلوچستان کے علاقے کنراج عمر گوٹھ کی جامع مسجد  میں نماز کورس کا سلسلہ جاری ہیں جس میں عاشقانِ رسول نے نماز کا عملی طریقہ نماز کے فرائض ، شرائط،وضو کاطریقہ اور دیگر اہم مسائل سیکھ رہے ہیں ۔ (رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، مجلس نشرواشاعت)


حب چوکی پریس کلب کا دورہ

Tue, 29 Oct , 2019
4 years ago

دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت  ذمّہ داران نے رکن کابینہ لسبیلہ کے ہمراہ بلوچستان کے شہر حب چوکی میں واقع پریس کلب کاوزٹ کیا جہاں انہوں نے الیاس کمبوہ اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور یکم نومبر 2019ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے تین دن کے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی جس پر شخصیات نے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی نیت بھی کی۔ (رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، مجلس نشرواشاعت)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت  ذمّہ داران نے رکن کابینہ لسبیلہ کے ہمراہ پریس کلب حب چوکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے صدر عزیز لاسی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے یکم نومبر 2019ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے تین دن کے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی جس پر صدر صاحب نے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، مجلس نشرواشاعت)


27اکتوبر2019ء کو دعوتِ اسلامی  کی مجلس نشرواشاعت کے ذمہ داران نے رکن مجلس میراں حسین زنجانی کابینہ کے ہمراہ لاہورمیراں حسین زنجانی کابینہ میں قائم پریس کلب میں مختلف عہدے داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ربیع الاول کے پُر مسرت موقع پر پریس کلب میں اجتماع میلاد منعقد کروانے کے حوالے سے مشاورت کی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس نشرواشاعت کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے رکن مجلس ملتان ریجن کے ہمراہ بہاولپور زون میں بہاولنگر پریس کلب، بورے والا پریس کلب اور وِہاڑی پریس کلب کا مدنی دورہ کیا اور صحافی اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں ۔ رکن مجلس نشرو اشاعت نے صحافی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت23اکتوبر 2019ء کو رکنِ مجلس نے پریس کلب بھلوال کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔چند صحافیوں کے نام یہ ہے: محمد اقبال( تحصیل رپورٹر روزنامہ)، رضوان ساگر(تحصیل رپورٹر نیوز)، قمرالرسول نظامی(ڈپٹی آڈیٹر)، خواجہ شفیق بابر(تحصیل رپوٹر روزنامہ خبریں)، غلام رسول(تحصیل رپوٹر روزنامہ)، رانا شبیر(تحصیل رپوٹر روزنامہ)۔ (رپورٹ: محمد ارسلان عطاری رکن مجلس نشرواشاعت)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت22اکتوبر 2019ء نگران مجلس نے  پریس کلب اسلام آباد میں انور رضا(سینئر صحافی)، جواد فیضی(اینکر پرسن)اور ظاہر خان (آن لائن نیوز ایجنسی انچارج) کے علاوہ دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے 24 اکتوبر2019ء کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت23اکتوبر 2019ء کو رکنِ مجلس نے کراچی میں  سینئر اینکر پرسن مجاہد بریلوی سے ملاقات کی اورانہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے 24 اکتوبر 2019ء کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔رکن مجلس نے مجاہد بریلوی کو مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت21اکتوبر2019ءکوذمہ داران نے رکن مجلس گوجرانوالہ زون کے ہمراہ گوجرانوالہ میں مختلف چینلزکی آفسز میں نیکی دعوت دی اورصحافیوں کو 24 اکتوبر2019ء کو جامعۃ المدینہ کے تحت ہونے والے دستار فضیلت میں شرکت کی دعوت دی۔چند صحافیوں کے نام یہ ہیں: رانا حفیظ اللہ (بیوروچیف روزنامہ جہان پاکستان و چیف ایڈیٹر روزنامہ سفارت)، شاہد رسولنگری (چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان)، عفان اللہ (رپورٹر روزنامہ پاکستان، شبیر حسین) رپورٹر روزنامہ پاکستان)، محمد نذیر (روزنامہ آخر کب کے ایڈیٹر)، اشتیاق کیانی(پریس کلب کے مینجر)، مرزا فیاض ( پنجاب ٹی وی کے رپورٹر)، سید اشرف شاکر ( روزنامہ سٹی ٹائمز کے ایڈیٹر)، لالا عمران امین (بیورو چیف نیوز ون )۔(رپورٹ، اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت22اکتوبر2019ءکو کامونکی پنجاب میں صحافی اجتماع ہوا جس میں مختلف نیوز چینلز، پریس کلب کے صدر اور سیکرٹریز سمیت مختلف اخبارات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار نے سنّتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ، اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت22اکتوبر2019ءکوذمہ داران نے رکن مجلس نشرواشاعت کے ہمراہ میراں حسین زنجانی کابینہ  لاہور میں واقع پریس کلب میں مختلف عہدے داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے 24اکتوبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جامعۃ المدینہ کے تحت ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ چند صحافیوں کے نام یہ ہیں : آن نیوز اور کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر اقرار حسین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیروز والا پریس کلب ،21 چینل کے رپورٹر عتیق احمد مغل۔ (رپورٹ، اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان آفس کارکردگی ذمہ دار)


  دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت22اکتوبر2019ء کوذمہ داران نے رکنِ مجلس حیدر آباد زون کے ہمراہ حیدر آباد کے مختلف اخبارات کے بیوروچیف صاحبان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 24اکتوبر 2019ء کو جامعۃ المدینہ کے تحت ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ چند صحافیوں کے نام یہ ہیں : روزنامہ خبریں اخبار کے بیورو چیف صابر فیاض، روزنامہ جہانِ پاکستان کے ندیم شیخ، روزنامہ ڈاؤن نیوز پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد حسین خان، روز نامہ کاوش کے رپورٹر عظمت اللہ ۔(رپورٹ، اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان آفس کارکردگی ذمہ دار)