دعوتِ اسلامی  کی مجلس نشرواشاعت کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے رکن مجلس ملتان ریجن کے ہمراہ بہاولپور زون میں بہاولنگر پریس کلب، بورے والا پریس کلب اور وِہاڑی پریس کلب کا مدنی دورہ کیا اور صحافی اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں ۔ رکن مجلس نشرو اشاعت نے صحافی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)