27اکتوبر2019ء کو دعوتِ اسلامی  کی مجلس نشرواشاعت کے ذمہ داران نے رکن مجلس میراں حسین زنجانی کابینہ کے ہمراہ لاہورمیراں حسین زنجانی کابینہ میں قائم پریس کلب میں مختلف عہدے داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ربیع الاول کے پُر مسرت موقع پر پریس کلب میں اجتماع میلاد منعقد کروانے کے حوالے سے مشاورت کی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)