دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت22اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے رکنِ مجلس نشرو اشاعت کے ہمراہ   لاہور میں پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر قمرزمان بھٹی اور دیگر عہدے داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ، اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے رکن مجلس نشرواشاعت کے ہمراہ لاہور میں بیوروچیف صاحبان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے 25صفرالمظفر1441ھ کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں ہونے والے جامعۃ المدینہ کے تحت دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔ چند صحافیوں کے نام یہ ہیں: بیورو چیف GNNجاوید فاروقی، بیورو چیف نیو TVعامرشیخ، سینئر صحافی الطاف جیوTV، سینئر صحافی زاہد خان، سینئر صحافی عمران شیخ۔ (رپورٹ، اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان آفس کارکردگی ذمہ دار)


پچھلے دنوں مجلس نشرو اشاعت کے ذمّہ داران نے سیالکوٹ زون میں لالہ موسی پریس کلب کا دورہ کیا۔رکنِ مجلس نے پریس کلب کے صدر سے ملاقات کرتے ہوئے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں رکنِ مجلس نے  صدر صاحب سے ماہ ربیع الاوّل 1441ھ میں اجتماع میلاد کروانے کے حوالے سے کلام بھی کیا۔(اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دارمجلس نشرواشاعت)


17اکتوبر 2019ء دعوت اسلامی کی مجلس نشر واشاعت کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یونین جرنلسٹ کے صدر فرحان آفنڈی اور مقامی اخبار کے بیوروچیف سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر علی عطاری نے صحافیوں سے ملاقات کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔(اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دارمجلس نشرواشاعت)


17 اکتوبر 2019کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور خاص میں مقامی اخبارات کے بیورو چیف اور پریس کلب کے عملے نے  ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع کے بعد صحافیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی اطہر علی عطاری سے ملاقات کی۔ رکنِ شوریٰ نے صحافیوں کودعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور نیکی کی دعوت دی۔ (اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دارمجلس نشرواشاعت)


عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت الیکٹرونک میڈیا کلب سرگودھا میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں میڈیا عہدیداران اور اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگرانِ زون نے ”اصلاح معاشرہ اور آخرت “کے موضوع پر سنّتوں بھر ابیان کیا اور شرکا کودعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شر کت کرنے کی دعوت پیش کی۔چند عہدیداران کے نام یہ ہے:سیف خان(صدر الیکٹرونک میڈیا کلب)، کامران ملک(نائب صدر)، عقیل خان(روزنامہ اوصاف)، رحمان جنید(روزنامہ حریف)، عابد نفیس(سماء TV)، ناصر شاہ۔(رپورٹ :محمد ارسلان عطاری، رکن مجلس نشرواشاعت)


دعوت اسلامی کے تحت 16اکتوبر 2019ء کوپریس کلب سبی بلوچستان  کے سابق چیئرمین محمد جان مری مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پریس کلب کے مختلف عہدیداران، مختلف چینلز کے نمائندگان،اخباروں کے رپورٹرز،پریس کلب کےاسٹاف اور سرکاری خطیب سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اوردعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لئے دعاکی۔(اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت کارکردگی ذمہ دار)


مجلس  نشرواشاعت کے نگرانِ مجلس اور رکنِ مجلس نے لاہو ر میں ندیم بھٹی (صدر پاکستان کالمسٹ کونسل )سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور آنے کی دعوت پیش کی۔صدر صاحب نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو خوب سراہا اورنگرانِ مجلس نے صدر صاحب کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔(اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس نشر واشاعت کےتحت 16اکتوبر 2019ء کو  فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کےاراکین مجلس نشرو اشاعت نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس نشرو اشاعت نے ذمّہ داران کی تربیت کی اور کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے صحافیوں کے اجتماعات منعقد کرنے،شعبہ جات کی خبریں بنوانےاور مدنی مذاکرہ میں صحافیوں کی شرکت کو یقینی بنانےکی ترغیب دلائی اور آئندہ کے اہداف کے طے کئے۔(اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت کارکردگی ذمہ دار)


مجلس نشرو اشاعت کے تحت پریس کلب رحیم یار خان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں پریس کلب کے صحافیوں نے شرکت کی۔رکنِ مجلس نشرو اشاعت نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی اورمدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔حلقے کے اختتام پر ذمّہ داران نے صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی  تحفے میں دیئے۔(اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ مجلس اوررکنِ مجلس نشرو اشاعت نے لاہور میں اویس رازی(گروپ ایڈیٹر) سےملاقات کی اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی۔(اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس نشر واشاعت کےنگرانِ مجلس اور رکنِ مجلس نشرواشاعت  نے  لاہور میں سینئر صحافی کالم نگاراور ایثار رانا (روزنامہ پاکستان کے گروپ ایڈیٹر ) سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی۔(اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت کارکردگی ذمہ دار)