دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت22اکتوبر2019ءکوذمہ داران نے رکن مجلس نشرواشاعت کے ہمراہ میراں حسین زنجانی کابینہ  لاہور میں واقع پریس کلب میں مختلف عہدے داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے 24اکتوبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جامعۃ المدینہ کے تحت ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ چند صحافیوں کے نام یہ ہیں : آن نیوز اور کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر اقرار حسین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیروز والا پریس کلب ،21 چینل کے رپورٹر عتیق احمد مغل۔ (رپورٹ، اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان آفس کارکردگی ذمہ دار)