دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 15اکتوبر 2019ءکو یونین آف جرنلسٹ کلب سرگودھا میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔نگرانِ زون نے معاشرے کی اصلاح کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مد نی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی۔ حلقے میں شرکت کرنے والے شخصیات کے نام یہ ہے: میاں مقصود الحسن (نائب صدر یونین آف جرنلسٹ)، رانا محمد عارف(قائم مقام جرنل سیکرٹری)، رانا ساجد (صدر یونین آف جرنلسٹ)، راؤ عابد مجید (چیئرمین یونین)، شمشادعلی طاہر(ممبریونین)، مدثر عباس پاشا(سیکرٹری اطلاعات)، جاوید گجر (روزنامہ اتحاد)۔ (رپورٹ: محمد ارسلان عطاری، رکن ِمجلس نشرواشاعت )


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 14اکتوبر2019ء کو کامونکی پنجاب میں ذمّہ داران نے رکن مجلس گوجرانوالہ زون کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔رکن مجلس گوجرانوالہ زون نے صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مجلس نشرواشاعت کے تحت 22 اکتوبر2019ء بروز منگل کو ماہِ رضا اور استقبالِ ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں ہونے والے صحافی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ، اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت14اکتوبر 2019ء کو ذمّہ داران نے رکن مجلس نشرواشاعت کے ہمراہ پنجاب کے شہرحافظ آباد  میں نجی چینلز کے نمائندہ گان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران نے پریس کلب میں اجتماعِ پاک بسلسلۂ استقبالِ ربیع الاول منعقد کروانے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔ چند نمائندہ گان کے نام یہ ہیں: سید ضمیر الحسن شاہ ( نمائندہ جیو نیوز )، عبدالجبار انصاری(نمائندہ PTV)، امتیاز احمد تاج(چئیرمین پریس کلب)، گلزار احمد چوہان۔(رپورٹ، اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت  پچھلے دنوں اسلام آباد پریس کلب میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔رکن مجلس نشرو اشاعت نے ”ایصال ثواب“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں مرحومین کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔(رپورٹ، اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان آفس کارکردگی ذمہ دار)


10اکتوبر 2019ء کو بھلوال میں ہونے والے سنّتوں بھرےاجتماع میں خواجہ ادیب ناصر(چیئرمین پریس کلب بھلوال)، فیصل (چیف آڈیٹر ہفت روزہ پورٹریٹ) سمیت پریس کلب کے دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ اجتماع کے اختتام پر صحافیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ مجلس نشرو اشاعت نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر صحافیوں نے قافلے میں سفر کرنے کی نیت بھی کی۔(رپوٹ محمد ارسلان عطاری رکن مجلس نشرواشاعت سرگودھا زون)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 09 اکتوبر 2019ء کوذمّہ داران نے سرگودھا زون کے شہر بھلوال میں ہفت روزہ الخیال آفس میں مدنی دورہ کیا  جس میں چیف آڈیٹر ہفت روزہ الخیال سید ندیم االماس کی شرکت۔ رکن مجلس سرگودھا زون نے صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ، اسرار حسین عطاری ،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 8 اکتوبر 2019ء کو  ذمّہ داران نے مدنی دورہ کیا اور جیو نیوز کے بیوروچیف رانا انصر سے ملاقات کی ۔رکن مجلس گوجرانوالہ زون نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 8 اکتوبر 2019ء کو  ذمّہ داران نے رکن مجلس کے ہمراہ نجی چینل ATV کے آفس میں صحافیوں سے ریڈیو اسٹیشن FM-94 میں اسٹاف سے ملاقات کی اور ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں میڈیا سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو نیکی دعوت دی پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔(رپورٹ، اسرار حسین عطاری ،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت07اکتوبر 2019ء کو پنجاب کے شہر چشتیاں کے پریس کلب میں مدنی دورے اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔زونل نگران نے شرکاکو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔واضح رہے کہ اس موقع پر رکنِ مجلس اور نگرانِ کابینہ بھی موجود تھے۔ (رپورٹ، اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان) 


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت7اکتوبر 2019ء کو سبی بلوچستان میں رکن مجلس نے صحافیوں سے ملاقات کی اور نگران کابینہ کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ علاوہ ازیں رکن مجلس نے صحافیوں کو نیکی کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ چند کے نام یہ ہیں: ٭ حاجی سعید الدین طارق (سبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی) ٭ناشاد بلوچ (سینئر صحافی) ٭ رئیس محمد یوسف ہانبھی (سینئر صحافی) ٭ریاض ندیم نیازی (سینئر صحافی نمائندہ جنگ نیوز) (رپورٹ، اسرار حسین عطاری ،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار )


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 4 اکتوبر 2019ء کو خوشاب سرگودھا میں صحافیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن مجلس سرگودھا زون نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ چند صحافیوں کے نام یہ ہیں: رانا ظہیر ساجد(خوشاب الیکٹرونک میڈیا کلب کے صدر ڈسٹرک رپوٹر سماءٹی وی)، حافظ ذوالقرنین صاحب(ممبر الیکٹرونک میڈیا کلب خوشاب ڈسٹرک رپوٹر دن ٹی وی)، حافظ منیب عطاری(عوام ایف ایم 94 خوشاب )(رپورٹ، محمد اسرار عطاری ،دفتر ذمّہ دار مجلس نشرو اشاعت)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت ضلع خوشاب کے پریس کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں پریس کلب سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس نشرو اشاعت نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے صحافیوں کو نیکی کے کاموں میں خوب حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ حلقے کے اختتام پر رکنِ مجلس نشرو اشاعت نے چودھری عزیزالرحمن(پریس کلب خوشاب کےصدر)، محمد راحیل(روزنامہ انصاف کے تحصیل رپوٹر)، ڈاکٹر عنصر(رپوٹر روزنامہ خوشاب)سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد اسرار حسین،کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرو اشاعت)