دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 4 اکتوبر 2019ء کو خوشاب سرگودھا میں صحافیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن مجلس سرگودھا زون نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ چند صحافیوں کے نام یہ ہیں: رانا ظہیر ساجد(خوشاب الیکٹرونک میڈیا کلب کے صدر ڈسٹرک رپوٹر سماءٹی وی)، حافظ ذوالقرنین صاحب(ممبر الیکٹرونک میڈیا کلب خوشاب ڈسٹرک رپوٹر دن ٹی وی)، حافظ منیب عطاری(عوام ایف ایم 94 خوشاب )(رپورٹ، محمد اسرار عطاری ،دفتر ذمّہ دار مجلس نشرو اشاعت)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت ضلع خوشاب کے پریس کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں پریس کلب سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس نشرو اشاعت نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے صحافیوں کو نیکی کے کاموں میں خوب حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ حلقے کے اختتام پر رکنِ مجلس نشرو اشاعت نے چودھری عزیزالرحمن(پریس کلب خوشاب کےصدر)، محمد راحیل(روزنامہ انصاف کے تحصیل رپوٹر)، ڈاکٹر عنصر(رپوٹر روزنامہ خوشاب)سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد اسرار حسین،کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرو اشاعت)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 02 اکتوبر 2019ء کو ذمّہ داران نے  ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ کراچی ریجن میں سینئر صحافی حنیف عابد سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات اور ان کی عیادت کی۔ علاوہ ازیں رکن مجلس نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلے میں سفرکی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرو اشاعت)


02 اکتوبر 2019ء کو  دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں نجی چینلز کے بیوروچیف صاحبان کی آمد ہوئی ۔ مجلس نشرواشاعت کے رکن مجلس اور دیگر ذمّہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ و مدرستہ المدینہ ا ور مجلس مالیات و مدرستہ المدینہ آن لائن وغیرہ شعبہ جات کے وزٹ بھی کروائے اور ان شعبہ جات سے متعلق بریف کیا۔ شخصیات کے نام یہ ہیں:٭ سماء نیوز کے بیوروچیف رانا محسن خالد٭آپ نیوز کے بیوروچیف احتشام شامی٭ ہم نیوز کے بیوروچیف سردار ذیشان۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرو اشاعت)


نیوز ون چینل کے بیوروچیف  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ مجلس نشر و اشاعت کے ذمّہ داران نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مختلف شعبوں کے دفاتر کا دورہ کرواتے ہوئے نیکی کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرو اشاعت)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت ڈسکہ سیالکوٹ زون میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا  اور شرکا سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرو اشاعت)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس نشرو اشاعت کے تحت ذمّہ داران نے ملتان زون کا دورہ کیا ا ورمدنی حلقے لگائے جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس نشرو اشاعت نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہے۔ عادل چودھری( نمائندہ)، قاری سجاد الٰہی (نمائندہ)، ماجد کلاسرا (نمائندہ)، ذیشان مرتضیٰ(ڈپٹی بیوروچیف ملتان)۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرو اشاعت)


مجلس نشرواشاعت کے ذمّہ داران نے گوجرانوالہ میں اب تک اخبار کے بیورو چیف حسن ریاض سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے آفس میں اسٹاف کو سات دن کے فیضانِ نماز کورس کروانے کی ترغیب دلائی اور فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی  جس پر انہوں نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مدنی مرکز کا جلد وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ :محمد مبشر عطاری مدنی، مجلس نشرو اشاعت)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت بھلوال کابینہ شہر بھلوال میں25 ستمبر 2019بروز بدھ صحافیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن مجلس سرگودھا زون نے میڈیا سے وابستہ افراد کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں  کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بھلوال کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس میں سینئر صحافی ہفت روزہ رَوِش کے چیف ایڈیٹر سید بختیار احمد بخاری بھی شریک تھے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت  کے تحت 24نیوز کے بیوروچیف رانا زاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ کا وزٹ کیا مجلس رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا اور مجلس مالیات کے آفس ، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کادورہ کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی اور  شعبہ مدرسۃ المدینہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔


پچھلے دنوں مجلسِ نشرو اشاعت کے ذمّہ داران نےرکنِ مجلس سرگودھا زون کے ہمراہ بھلوال کابینہ میں صحافیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں سینئرصحافی فیصل للہ(بیورو چیف پوٹریٹ سرگودھا) اور خواجہ زونیب ناصر ( تحصیل رپوٹر روزنامہ جہان پاکستان) سمیت دیگر میڈیا سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ سرگودھا زون نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز فیضان مدینہ بھلوال کے وزٹ کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ: محمد اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت پاکستان کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے ذمّہ داران نے رکن مجلس حیدرآباد زون کے ہمراہ25ستمبر2019ء کوحیدرآباد زون میں  واقع روز نامہ جھنگ اخبار میں ایڈیٹر شاہزیب میمن اور اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔ (رپورٹ: محمد اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت پاکستان کارکردگی ذمہ دار)