مجلس نشرواشاعت کے ذمّہ داران نےگوجرانوالہ میں  نگرانِ زون کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے صحافیوں سے ملاقات کی اور دفتر میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ زون نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے صحافیوں کودعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے اور اسٹاف کو سات دن کے فیضانِ نماز کورس کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت پاکستان کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں 23 ستمبر 2019ء کو  صحافیوں کی آمد ہوئی ۔ مجلس نشرواشاعت کے ذمّہ دارن نے انہیں خوش آمدید کہا۔رکن مجلس نے صحافیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں شعبے جات کا تعارف پیش کیا ۔علاوہ ازیں صحافیوں نے مدرستہ المدینہ کے تحت ہونے والے حسن قراءت جائزہ میں بھی شرکت کی ۔(رپورٹ،محمد اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت  کے ذمّہ داران نےاسلام آباد کے رکن کابینہ کے ہمراہ 22ستمبر 2019ء کو اسلام آباد میں مدنی دورہ کیا اور میڈیا سے وابستہ مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔جن سے ملاقات کی گئی ان میں سے چند کے نام یہ ہیں: ٭ایوب برمی (نیوز ون اسائمنٹ ہیڈ )٭ملک بابر(انٹرنیشنل میڈیا کرائم رپورٹر بول ٹی وی) ٭ وحید ڈوگر( کرائم رپورٹر بول ٹی وی) (رپورٹ،محمد اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت  کے ذمّہ داران نے اسلام آباد ریجن معاون/ گجرانوالہ زون کے ذمّہ دار کے ہمراہ 23 ستمبر 2019ء کو گوجرانوالہ میں مدنی دورہ کیا اور وہاں کے مقامی میڈیا سے وابستہ عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں ذمّہ دارن نے گوجرانوالہ میں مختلف اخبارات اور چینلز کے بیورو چیفز اور اخبار مالکان سے ملاقاتیں بھی کیں۔(رپورٹ،محمد اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت  کے تحت21 ستمبر 2019ء کو ڈیرہ اللہ یار خان زون ڈیرہ مراد جمالی ضلع نصیر آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ رکن زون نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔مدنی حلقے میں شریک ہونے والے چند شخصیات کے نام درج ذیل ہیں : ٭سینئر صحافی فیض محمد بلوچ ( نمائندہ 92 نیوز)٭سینئر صحافی منٹھار منگی (سابق صدر پریس کلب نمائندہ آج نیوز) ٭ اختر منگی(انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ) (رپورٹ،محمد اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت  کے تحت 22 ستمبر 2019ء کو ذمّہ داران نے لاہور ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کلب کا دورہ کیا اور وہاں صحافیوں سے ملاقات کی ۔ ریجن ذمّہ دار نے صحافیوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوت ِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والےمدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ چندصحافیوں کے نام درج ذیل ہیں:٭ یاسین قریشی(صدر پریس کلب) ٭شیخ توقیر اکرم (جنرل سیکرٹری ڈیرہ پریس کلب )(رپورٹ،محمد اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 22 ستمبر2019ء بروز اتوار کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اجلاس ہواجس میں کراچی لسبیلہ کوئٹہ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران پاکستان انتظامی کابینہ  حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ ہر مسجد میں فیضان سنت کادرس ہونا چاہیے جہاں درس نہیں ہورہا وہاں درس دینے کی کوشش کریں اور اس حوالے سے مہم شروع کردیں۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ کا مزید کہنا تھا کہ 12 مدنی کام اپنے اوپر لازم کریں، روزانہ کے 5 مدنی کام ہفتہ وار 5 مدنی کام اور مہینے میں دو مدنی کام کرنے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اجلاس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری قافلہ بھی شریک تھے۔ (رپورٹ،جہانزیب عطاری ،نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ اوتھل ڈویژن بلوچستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت20 ستمبر 2019ء  کو سینئر صحافی کالم نگاراور اینکر پرسن، کامران رفیق اور دیگرصحافیوں نے فیضانِ مدینہ جوہر ٹاون کا دورہ کیا۔ ذمّہ داران نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا ۔ صحافیوں نے رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: محمد اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت پاکستان کارکردگی ذمّہ دار)


حیدرآباد زون میں مجلس نشرواشاعت کے  ذمّہ داران نے ایکسپریس نیوز کے بیوروچیف حاجی جنید خانزادہ سے ان کے آفس میں جاکر ملاقات کی اورانہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کر نے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: محمدجہانزیب عطاری، ذمّہ دارمجلس نشرواشاعت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 17 ستمبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں ریجن کے ذمہ داراور زون ذمّہ داران سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ نگران مجلس نشرواشاعت  نے ذمّہ داران کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے صحافیوں کے اجتماعات منعقد کرنے،شعبہ جات کی خبریں بنوانے،مدنی مذاکرہ میں صحافیوں کی شرکت کو یقینی بنانےاور روز مرّہ کے جدول کو مربوط بنانے کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ، اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 18 ستمبر 2019ء کو اسلام آباد پریس کلب میں ایصالِ ثواب اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اسلام آباد کے رکنِ کابینہ نےایصالِ ثواب کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


حیدرآباد پریس کلب کے بانی  سینئر صحافی عثمان اجمیری کا 18 ستمبر 2019ء کو انتقال ہوگیا ۔ انکے نمازِ جنازہ میں مجلسِ نشرواشاعت کے ذمّہ داران نے رکنِ مجلس کے ہمراہ شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی نیز مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔