دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 22 ستمبر2019ء بروز اتوار کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اجلاس ہواجس میں کراچی لسبیلہ کوئٹہ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران پاکستان انتظامی کابینہ  حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ ہر مسجد میں فیضان سنت کادرس ہونا چاہیے جہاں درس نہیں ہورہا وہاں درس دینے کی کوشش کریں اور اس حوالے سے مہم شروع کردیں۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ کا مزید کہنا تھا کہ 12 مدنی کام اپنے اوپر لازم کریں، روزانہ کے 5 مدنی کام ہفتہ وار 5 مدنی کام اور مہینے میں دو مدنی کام کرنے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اجلاس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری قافلہ بھی شریک تھے۔ (رپورٹ،جہانزیب عطاری ،نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ اوتھل ڈویژن بلوچستان)