دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 18 ستمبر 2019ء کو ذمّہ داران نے رکنِ مجلس کے ہمراہ حیدرآباد زون میں آواز چینل کے بیوروچیف محمد فاروق تبسم سے ملاقات کی اور انہیں  حج سے واپسی کی مبارک دی۔ بعد ازاں رکنِ مجلس نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 17 ستمبر 2019ء بروز منگل کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں ریجن ذمّہ داران سمیت دیگر ذمّہ داارن نے شرکت کی ۔نگران مجلس نشرواشاعت نے  شرکا کو شعبے کے مدنی کے کاموں کو مزید فعّال کرنے اور بہتری لانے کے متعلق نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت16 ستمبر 2019ء کو حیدرآباد زون میں ذمّہ داران نے رکن مجلس حیدرآباد زون کے ہمراہ  کوٹری سندھ کا مدنی دورہ کیا اور صحافیوں سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت15 ستمبر 2019ء کو لاہور میں ذمّہ داران نے رکنِ مجلس کے ہمرا ہ صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی ۔چند صحافیوں کے نام یہ ہیں: ٭ناصر زیدی(سینئر صحافی انٹرنیشنل ڈیسک انچارج92 نیوز) ٭ سینئر صحافی انٹرنیشنل اسپورٹس ایڈیٹر دنیا نیوز٭ سینئر صحافی خواجہ آفتاب، نوائے وقت٭ نصر اللہ ملک، ڈان نیوز٭عقیل احمد ،منیجر لاہور پریس کلب٭عابد علی، اسسٹنٹ مینجر لاہور پریس کلب۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت15 ستمبر 2019ء کو گوادر زون میں گوادر زون ذمہ دار اور اراکین کابینہ نے  حب پریس کلب کے صدر، روزنامہ بولان، حب کے ایڈیٹراور بول نیوز کے رپورٹر الیاس کمبوہ کے بھائی مرحوم کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی حلقہ لگایا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ذمّہ داران نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی ۔علاوہ ازیں مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت حیدرآبادمیں 13 ستمبر 2019 بروز جمعہ مدنی دورہ کیا گیا  جس میں رکن مجلس حیدرآباد زون نے شرکت کی اور مدنی دورہ میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی نیز حیدرآباد زون ذمہ دار اور اراکین کابینہ ذمہ دار نے صحافی ہارون آرائیں کو انکی رہائش گاہ پر ملاقات عیادت اور صحت یابی کی دعا کی ترکیب بنائی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت حیدرآبادمیں 13 ستمبر 2019 بروز جمعہ مدنی دورہ کیا گیا  جس میں رکن مجلس حیدرآباد زون نے شرکت کی اور  مدنی دورہ میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی نیز حیدرآباد زون ذمہ دار اور اراکین کابینہ ذمہ دار نے سابقہ بیوروچیف عطاء اللہ خان کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پر تعزیت اور ایصال ثواب فاتحہ کی ترکیب بنائی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے ذمہ داران نے اب تک نیوز اخبار کے اونر و کالم نگار نذیر احمد و پریس کلب کے مینجر اشتیاق کیانی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس  نشرواشاعت کے تحت 10ستمبر 2019ء کو مالاکنڈ ڈویژن چکدرہ خیبر پختون خواہ پریس کلب میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری نےسنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  نشرواشاعت کے تحت 8 ستمبر2019ء کو ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ مالاکنڈ خیبر پختون خواہ میں مالاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ میں جنرل سیکرٹری مالاکنڈ پریس کلب گوہر علی گوہر،سینئر صحافی احسان،محمد عیسیٰ سمیت شخصیات اور میڈیا سے وابستہ افراد سے سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے ولے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شجاع آباد میں 12 ستمبر2019ء کو صحافیوں کی آمد ہوئی ۔مجلس نشرو اشاعت کے ذمّہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ کابینہ نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے متعلق آگاہی فراہم کی اور مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت  کے تحت 11 ستمبر2019ء کو اپر سوات KPK پریس کلب میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت میڈیا سے وابستہ کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔