21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے
تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے رکن مجلس نشرواشاعت کے ہمراہ لاہور میں بیوروچیف صاحبان سے ملاقاتیں کیں اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے 25صفرالمظفر1441ھ
کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں ہونے والے جامعۃ
المدینہ کے تحت دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔ چند صحافیوں کے نام یہ ہیں: بیورو چیف GNNجاوید فاروقی، بیورو چیف نیو TVعامرشیخ، سینئر صحافی الطاف جیوTV، سینئر صحافی زاہد خان، سینئر صحافی عمران شیخ۔
(رپورٹ،
اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان آفس کارکردگی ذمہ دار)