دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2020ء کوکراچی ریجن مشاورت شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں کھارادر کابینہ کی شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تقرری اہداف مکمل کرنے،مدارس میں اضافے اور تجوید کو بہتر کرنے کے ذرائع بتائے اوروقف کےمال اور اجارےکےمسائل پر کلام کیا۔

نیز ریجن کورس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کی تجوید کےحوالےسےتربیت بھی فرمائی جس میں ہاتھوں ہاتھ 13مدرسات نےاسی ماہ تدریسی ٹیسٹ دینے اور بقیہ مدرسات نے کورس کےذریعےتجوید بہتر کرکے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام کراچی گلشنِ معمار میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیو جدول سمجھایا، تقرری کے حوالےسےاہداف دیئے اور تجوید بہتر کرکے کامیاب ہونےکا ذہن دیا، اس کے علاوہ بچیوں کےمدارس سے بالغات کی ہاتھوں ہاتھ تقسیم کاری کی،مدرسات اور ذمہ داراسلامی بہنوں کے جلدازجلد ناظرہ کی تیاری کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبے  مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن مشاورت اور پاک سطح اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں گلشن اقبال کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسات نےشرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیو جدول سمجھایا، مدرسات اوران کی طالبات کو سند امتحان دینے کا ذہن دیااور ہاتھوں ہاتھ سند امتحان کی تاریخ طے کی گئی تجوید کو بہتر کرنے کے ذرائع بتائے ۔

نیز پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تجویدالقرآن کورس کرنے کی ترغیب دلائی اور مدرسات کیلئے دو کورس ڈیزائن کئے اور آخرمیں مدرسات نےکورس کرنے کی نیت پیش کرتےہوئے داخلے کیلئے اپنےنام بھی پیش کئے۔


19 ستمبر  کو اسلامی بہنوں کے شعبے مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2020 ء سے شروع ہونے والےمدنی قاعدہ کورس کے لئے مدرسات کی صدقہ آباد میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں انہیں کورس کامکمل جدول سمجھایا گیا نیز تدریسی انداز کو پریکٹیکل کر کے سکھانے کاطریقہ بتایا گیا۔

ریجن کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرستہ المدینہ بالغات کی مدرسات کو مدنی قاعدہ پڑھانے کاآسان اور بہتر طریقہ اپنانے کے حوالے سے تربیت بھی کی۔


اسلامی  بہنوں کے شعبے مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت21 ستمبر 2020 ء کو ریجن مشاورت، ریجن کورسز ذمہ دار اور مفتشہ اسلامی بہنوں نے کراچی کے علاقہ گلشن میں مدرسات کا چیکنگ ٹیسٹ لیا جس میں 36 مدرسات نے ٹیسٹ دے کر اپنی تجوید چیک کروائی۔ مدرسات کی تجوید کےلحاظ سےان کو مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کاذہن دیاگیاجس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیت کی اور اپنا داخلہ بھی کروایا۔

اسلامی بہنوں  کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیراہتمام 22 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن،لیہ زون کی ڈویژن لیہ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو نیو بالغات کے مدرسے لگانے کے اہداف دئیے ۔ اپنے شعبے کے متفرق کاموں میں بہتری لانے اور نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن بھی دیا ۔

اسلامی   بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام18 ستمبر 2020ء کو مدرسۃ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآباد اور ملتان کی ریجن تا کابینہ اور ناظمات اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا ۔

جس میں شعبے کے حوالے سے مختلف کام سمجھائے، نئے مدارس اور گھر مدرستہ المدینہ بالغات کے اہداف دئیے نیز شعبے کے نظام کو مضبوط بنانے کےلیے ذہن سازی کی۔

اسلامی بہنوں  کے شعبےکا مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام 15 ستمبر 2020ء کو کراچی کے علاقہ کھارادر میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کھارادر کابینہ کی شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داران اور مدرسات نےشرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو تقرری، اہداف مکمل کرنے، مدارس میں اضافے اور تجوید کو بہتر کرنے کے ذرائع بتائے اوروقف کے مال میں تصرف کرنے کے مسائل اور اجارے کے اہم مسائل پر کلام کیا۔

ریجن کورس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کی تجوید کےحوالےسے تربیت بھی کی جس میں ہاتھوں ہاتھ 13مدرسات نےاسی ماہ تدریسی ٹیسٹ دینے اور بقیہ مدرسات نے کورس کےذریعےتجوید بہتر کرکے ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2020ء کو مدرستہ المدینہ بالغات کی  پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کراچی ایسٹ، زون و کابینہ ناظم آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں تدریس کے حوالےسے مدنی پھول سمجھائے۔ تکمیلی جدول پر تربیت کی ۔ نئے مدارس اور گھر مدرستہ المدینہ بالغات کے اہداف دئیے نیز شعبے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔ ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا اور اگلے ماہ سے 25 مدارس کھولنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام13 ستمبر2020ء کونواب شاہ زون میں مدرِسات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹنڈوآدم کابینہ کی مدرِ سات اورذمہ داراسلا می بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدرِسات کی جدول کے حوالے سے نکات دئیے نیز نئے مدارس کا آغاز کرنے اورتفتیش کے حوالے سے طالبات کے ٹیسٹ دلوانے پر کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام12 ستمبر2020ء کو ریجن اور معاوِن مفتشات اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت زمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ناظرہ میں نا کام اسلامی بہنوں کی بہترین تربیت کے بعد ناظرہ پاس کروانے کی پلاننگ کی گئی نیز شعبے کے کاموں کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔ 


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام اسلام آباد میں اجیر و غیر اجیر مدرسات کا بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن ذمہ دار مدرستہ المدینہ بالغات نے”ایک مُدرِّسِہ کو کیسا ہونا چاہیے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدرستہ المدینہ بالغات کا جدول سمجھایا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔