دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام11 ستمبر2020 ء کو اسلام آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اجیر و غیر اجیر مدرسات نے شر کت کی۔

اسلام اباد کی ریجن مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مدرِسَہ کو کیسا ہونا چاہیے“ کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات کا جدول سمجھایا اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات  کے زیر اہتمام 5 ستمبر 2020ء کو کراچی ریجن مشاورت شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں کراچی شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی زون و ریجن مدرستہ المدینہ بالغات کورس ذمہ دار اور پاک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے، مدارس میں اضافے اور 21 ستمبر سے شروع ہونے والے 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس کے نکات دیےنیز جائزے اور تفتیشی نظام کے اہداف بھی دئیے جس کومکمل کرنےکی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام ملتان ریجن مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ شعبہ بالغات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی مذاکرہ سننے، مدنی انعامات کا رسالہ ہر ماہ پابندی سے جمع کروانے، تقرریاں جلد مکمل کرنے اورصراط الجنان کامطالعہ جلد مکمل کرنے کے اہداف دئیے نیز اسناد امتحان اور کورسز کے نظام کو مضبوط بنانے ،پیشگی و عملی شیڈول اور تمام کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے خوف خدا و عشق رسول ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام ماہ ذوالحجۃ الحرام 1442ھ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں میں روزانہ کئے جانے والے مدنی انعامات پرعمل کی کارکردگی کےمطابق مدنی انعامات کے7ہزار324 رسائل اسلامی بہنوں میں تقسیم کئے گئے جبکہ7ہزار930 عاملاتِ مدنی انعامات کے رسائل وصول ہوئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یومِ قفلِ مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں محرم الحرام 1442 ہجری کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان بھر کی مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایاجس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!3237 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور4245 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام  22 اگست2020ءکو پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےحیدرآباد ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں شعبے کےمتفرق کاموں میں بہتری لانےاور نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیانیز پینڈنگ والے کام جلد مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے گئے مزید اس موقع پر نئے مدارس بنانے، کورسز کروانے اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیاگیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں پاکستان سطح تا کابینہ سطح کی مدرسۃالمدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام3 اگست 2020ء کو مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ  کا اہتمام کیا جس کی کارکردگی کے مطابق3193 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ پڑھااور 4223 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگایا۔


امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب دلانے پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی کم و بیش 556 اسلامی بہنوں نے ذوالحجۃ الحرام کے پہلےہفتےمیں نفلی چھ روزے رکھنے کی سعادت حاصل کی۔ مزید 1ہزار501 اسلامی بہنوں نے روزہ رکھنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام گھکھڑ ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن سمیت مدرسات اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گوجرانوالہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیزتقرری مکمل کرنے کے اہداف دئیے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 10 اگست 2020ء بروز پیر سے ہند میں 41 دن کا ”مُعلِمہ مدنی قاعدہ کورس“ ہونے جارہا ہے۔اس کورس کادورانیہ روزانہ 40 منٹ ہیں۔

کورس کی خصوصیات:

مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ اذکار نماز پڑھائے اور یاد کروائے جائیں گے نیز فرض علوم اور اسلام کی بنیادی باتیں بیان کی جائے گی۔ دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

کورس کرنے والی کے لئے شرائط:

عمر کم از کم 16 سے 50 سال کے درمیان ہو، بغیر تجوید کے قراٰن پاک پڑھا ہوا ہو، مدرستہ المدینہ بالغات پڑھا نے کا جذبہ رکھتی ہو اور اردو لکھنا، پڑھنا جانتی ہوں۔

فائدہ:-

اس کورس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہن میں مُعلِمہ بننے کی صلاحیت ہوگی۔

داخلےکہ خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای-میل پر رابطہ فرمائیں:


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام اسلام آباد ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام زون اور کابینہ شعبہ بالغات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھا نے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔