شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ ماه ذوالقعدۃ الحرام 1441ھ کی پہلی پیر شریف کو مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !3ہزار821 اسلامی بہنوں نے ”رسالہ خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور 2 ہزار 633 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ  بالغات کے زیر ِ اہتمام ماہِ شوال المکرم 1441ھ میں کئے جانے والے مدنی انعامات پرعمل کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

اسلامی بہنوں نے 5ہزار987 مدنی انعامات کا رسالے تقسیم کئے ۔

7ہزار 487 رسائل وصول بھی کئے۔

کثیر اسلامی بہنوں نے اپنے روزمرہ کے اعمال پر غور وفکر کرنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 25 جون 2020ء کو اسلام آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ ”ون ڈے سیشن“ کا سلسلہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کی 31 کابینہ ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے “صلہ رحمی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


23 جون 2020ء کو دعوت اسلامی کا شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک اجلاس ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان اور ہزارہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔ مدنی مشورہ میں ڈویژن اور  علاقہ سطح پر تقرری مکمل کرنے، نئے مدرسہ المدینہ شروع کرنے کے لئے مدرسات تیار کرنے، بروقت کارکردگیاں جمع کروانے، صراط الجنان کا مطالعہ کرنے اور کورسز کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہداف طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت 20 جون 2020ء کو اجلاس ہوا جس میں زون اور کابینہ سطح کی ذمہ دار، معاون مفتشات اور کابینہ مفتشات نے شرکت کی۔ کراچی ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کی ناظرہ کی تیاری اور ٹیسٹ میں کامیابی کے حوالے سے نکات پیش کئے جبکہ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو اہداف مکمل کرنے کی نیتیں بھی کروائیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام یکم جولائی 2020ء بروز بدھ سے پاکستان میں 90 دن کا تجوید القراٰن کورس ہونے جارہا ہے۔اس کورس کادورانیہ روزانہ 2 گھنٹے ہیں۔

کورس کی خصوصیات:

اس کورس میں قراٰن کے ساتھ ان کو تجوید کے اہم قوائد سیکھائے جائیں گے نیز فرض علوم میں وضو، غسل ،نماز کے مسائل کے ساتھ باطنی امراض سے آگاہی بھی نصیب ہوگی۔

کورس میں کیا سیکھایا جائے گا:

اس کورس میں راہنمائے مدرسین کتاب، فیضانِ تجوید، قراٰن پاک ، باطنی بیماریوں کی معلومات اور فیضانِ نماز کتاب سے درس بھی شامل ہے۔

کورس کرنے والی کے لیے شرائط:

عمر کم از کم 16 سال ہو، اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہو، ایسی اسلامی بہنیں جو ناظرہ پڑھی ہوئی ہوں مگر ناظرہ میں کامیاب نہ ہوتی ہوں ان اسلامی بہنوں کو داخلہ دیا جائے گا۔

کورس کون سی اسلامی بہن کرسکتی ہے :

جو مدرسات ، ناظرہ پاس نہیں کر پاتی ہیں، یا ناظرہ کا امتحان دے کر مدرسۃالمدینہ بالغات میں تدریس کرنے کی خواہش رکھتی ہو۔

یہ کورس آن لائن ہوگامزید معلومات کے لئے اس میل ایڈریس پر رابطہ کریں:

Cours.madrasabaligat@dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی تقریباً 38 ریجن وزون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاک سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورقراٰنِ پاک درست پڑھنے، پڑھانے کے موضوع پر بیان کیا نیز تجوید پاس اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک پڑھانے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے متفرق کام مضبوط کرنے کےلئے اہداف دئیے گئے۔اختتام پر اسلامی بہنوں نے اہداف کو مکمل کرنے کے لئے نیتیں بھی پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام12 جون 2020ء کو ملتان ریجن میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں ملتان  ریجن کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ریجن، زون اور کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے”کوشش کامیابی کی کنجی ہے“کے موضوع پر بیان کیا اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیزسالانہ اور ماہانہ عطیات کے لئے کوششیں کرنے، تقرریوں کا فالو اپ لینے ،ماہانہ عطیات میں اضافے کے لئے زیادہ سے زیادہ گھریلو بکس رکھوانے،صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! مئی 2020ء کی ماہانہ مدنی کاموں کی کارکردگی کے مطابق شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی اس وقت تعداد 4ہزار143 ہے۔ اکثر مدارس میں موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر آن لائن تدریس جاری ہے جبکہ تعلیم قراٰن کے حصول کے ساتھ ساتھ شعبہ بالغات سے منسلک اسلامی بہنیں درج ذیل مدنی کاموں میں بھی مصروف عمل ہیں۔

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آن لائن شرکت کرنے والیوں کی تعداد 12ہزار620

اکثر دن فکر مدینہ کرنے والیوں کی تعداد 14ہزار271

مدنی مذاکرے دیکھنے والیوں کی تعداد 692 


دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام اس سال یکم رمضان المبارک1441ھ سے ملک و بیرون ملک میں حلقہ و علاقہ سطح پر مجلس شارٹ کورسز کے تحت آنے والا  ” فیضان تلاوت قراٰن کورس “ آن لائی منعقد ہوا ۔ اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ رہا۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ نعت رسول مقبول ﷺ ڈیڑھ پارہ سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سے منتخب آیات کی تفسیر،رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں مع عوامی مسائل اور انکا حل سیکھنے کا موقع ملا۔

یہ کورس ملک و بیرون ملک میں 784 مقامات پر کروایا گیا جن میں 8ہزار154 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

2ہزار619اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کی نیت کی۔

2ہزار177 اسلامی بہنوں نے عطاریہ/طالبہ بننے کی نیت کی۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نیک بننے کا ایسا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت ، ،تقوی و توبہ و اخلاص، قفلِ مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔

اسی سلسلے میں مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے رمضان المبارک 1441ھ میں کئے جانے والے مدنی انعامات پرعمل کی کارکردگی پیش کی جس کے مطابق 5ہزار608 اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروایا، 8ہزار47 اسلامی بہنوں نےنئے رسائل وصولی کئے اور25 اسلامی بہنوں نے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے روزمرہ کے اعمال پر غور وفکر کرنے کی سعادت حاصل کی۔