مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام کراچی ساؤتھ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
گزشتہ دنوں مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام کراچی ساؤتھ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہو اجس میں کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہنیں، ڈویژن ذمہ داراسلامی
بہنیں اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مدرستہ المدینہ بالغات پاک مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے متفرق مدنی کاموں
کے حوالے سے فالو اپ کیانیز شعبے کے مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پاکستان
بھر میں تقابلی جائزہ کے پیش نظرماہِ جنوری2020ء میں 158 مدرسۃ المدینہ بالغات کا اضافہ ہوا ہے۔علم دین
کے حصول اورقراٰنِ پاک کی درست تعلیم حاصل کرنے کے لئےتقریباً746اسلامی
بہنوں نے داخلہ لیا۔
مدرسۃ المدینہ للبنات کی بچیوں کو یوم صدیق اکبر میں خلیفہ اول کا تعارف یاد کروایا گیا
یومِ خلیفۂ
اوّل حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات میں بچیوں کو صحابہ ٔ کرام علیہمُ الرضوان محبت کو اجاگر کرنے کے لئے تعارفِ
حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ یاد
کروایا گیا۔ یہ مختصر تعارف یاد کرنے والی بچیوں کی تعداد24ہزار944 ہے۔
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام
لاہور میں داتا صاحب کابینہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام لاہور میں داتا صاحب کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس ہوا جس میں لاہور جنوبی زون مدرسۃ
المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئےان کی تربیت کی اورمدرسۃ
المدینہ بالغات کے نکات مع جدول سمجھائے۔ اس موقع پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی
اپنی ڈویژن کے مدرسۃ المدینہ بالغات کے جائزے کرنے ، مدرسۃ المدینہ بالغات جدول کے مطابق لگوانے اور نئے مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے کی اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام معلمہ
مدنی قاعدہ کورس کا آغاز کیا جارہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام25 فروری 2020ء سے اسلامی بہنوں
کے لئے 12 دن پر مشتمل” معلمہ مدنی قاعدہ کورس “کا آغاز کیا جارہا ہے۔اس
کورس میں اسلامی بہنوں کو خصوصاً قراٰنِ پاک کو بطورِ معلمہ پڑھانے کا طریقہ کار،فرض
علوم اور اسلام کی بنیادی باتیں سکھانے کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں سے متعلق بھی
آگاہی فراہم کی جائے گی۔
امتحان کے بعد کامیابی کی صورت میں ان ہی اسلامی
بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات تدریسی خدمات انجام دینے کے مواقع بھی فراہم کئے
جائیں گے۔
کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے
علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے
رابطہ کریں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت12جنوری 2020ء کو ریجن مڈل ایسٹ کے شہر ریاض (Riyadh) میں دو مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جن میں 7 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔
داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔
کراچی ریجن میں 40 مدرستہ المدینہ بالغات اور 9 گھر مدرستہ المدینہ بالغات میں اضافہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام جنوری 2020ء میں کراچی ریجن میں تقریباً 40 مدرستہ المدینہ بالغات اور 9 گھر مدرستہ المدینہ بالغات میں اضافہ ہوا جس میں 177 نئی اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا جوکہ1 گھنٹہ روزانہ مدرستہ المدینہ بالغات میں دیئے گئے شیڈول کے مطابق علم دین کی تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کی
2019ء میں ہونے والے مدنی کاموں کو ملاحظہ کریں:
کورسز کے نام:
(1)26دن کا مدنی قاعدہ کورس(غیر رہائشی)(2)12دن
کا معلمہ مدنی قاعدہ کورس (رہائشی)
(3)6ماہ کا ناظرہ قرآن کورس (غیر رہائشی )
٭ کورسز کے کل مقامات:کم وبیش ایک ہزارآٹھ (1008)
٭ کورسز
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کل تعداد: تقریباسترہ ہزاردو سو چالیس(17240)
٭ان میں
سے مدنی قاعدہ میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:پانچ ہزار 5سوپچاس(5550)
٭ناظرہ قرآن میں کامیاب ہونے والیوں کی تعداد:دو سو بیس (220)
٭ کامیاب
ہونے والیوں کےمدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے کی تعداد:ایک ہزاراکتالیس (1041)
تقریبا۔
2020ءکا ہدف:
2020ءمیں پاکستان بھر میں ہونے والے کورسز کی اقسام:4
ان تین کورس کے نام : (1)26دن کا
مدنی قاعدہ کورس(غیر رہائشی)(2)12دن کا معلمہ مدنی قاعدہ کورس (رہائشی)
(3)6ماہ کا ناظرہ قرآن کورس (غیر رہائشی )(4)63دن
کا تجوید القرآن کورس (غیر رہائشی)
٭ کورسز
کے کل مقامات: بارہ سو (1200)
٭ کورسز
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کل تعداد:انیس ہزار (19000)
٭ نئے
مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے کی تعداد: دوہزار (2000) ۔
18جنوری2020ء کو کابینہ
مشاورت ذمہ دار کی دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات مینا بازار
میں آمد ہوئی۔ کابینہ ذمّہ دار نے طالبات
میں درس دینے اور مدنی انعامات کا رسالہ
پر کرنے کا جائزہ لیا۔
13
جنوری بروز پیر شریف کو مدرسۃ
المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن کا لاہور ریجن اور ملتان ریجن
کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات کے کاموں میں بہتری لانے اور سن 2020 میں مدارس کی کارکردگی کو
بہتر اور ممتاز بنانے اور کمزوریوں پر گرفت کرنے کے حوالے سے متفرق کام اور مدنی
پھول سمجھائے گئے، نئے مدارس کے آغاز کے حوالے سے اہداف دیئے گئے اور اجیروں کو
آزمائشی سے مستقل اجیر کرنے کے لئے اہداف
دیئے گئے۔
ریجن
زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدارس میں جائزے کروانےکی نیتیں کروائی
گئیں۔ اس موقع پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ہر ماہ کی بنیاد پر نئے مدارس
کھولنے اور دیئے گئے شیڈول کے مطابق تعلیمی نظام کو رائج کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
15جنوری
کو مدرسۃ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ریجن و زون ذمہ
دار فیصل آباد ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے متفرق مدنی کاموں
کے حوالے سے اور سال 2020 میں مدارس کے نظام کو مضبوط بنانے اور ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے درج ذیل کاموں کے اہداف دئیے۔
٭مدارس میں
ریجن تا علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کے جائزے مکمل کرنے کے اہداف ٭ہر کورس کے بعد
نئے مدارس کھولنے کے اہداف ٭درجات میں تفتیش مکمل کروانے کے اہداف٭آمازئشی اجیروں کو
جلد مستقل کروانے کے اہداف ٭سند امتحان جلد مکمل کروانے کے اہداف ٭ پیرول پر حاضری
مکمل کروانے کی گزارشات ٭علاقے کےتحت چلنے والے مدارس بالغات میں ضم کرنے کے اہداف
ان اہداف کو
پورا کرنے کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں اور جنوری
2020 سے ہی ان تمام کاموں کو مکمل کرنے اور شعبہ بالغات میں بہتری لانے کے لئے اس منظم
طریقہ کار کا لائحہ عمل بنانے کی نیتیں
کیں۔