پاکستان میں مدرسۃ المدینہ بالغات
کے زیر اہتمام آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری
موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان و بیرون ملک میں مدرسۃ المدینہ بالغات
کے زیر اہتمام آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری ہے۔ 31مارچ2020ء کو ملنے والی پورٹ کے
مطابق صرف پاکستان بھر میں گھروں سے فون کال یا نیٹ
پر146 مدرسات پڑھانے والی موجود ہیں جن سے1ہزار 60 اسلامی بہنیں تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں۔
تقابلی جائزے کے مطابق ماہِ فروری میں 76 نئے مدرسۃالمدینہ بالغات کا اضافہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام ماہِ فروری2020ء میں تقابلی جائزے کے مطابق اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 76 نئے مدرسۃالمدینہ
بالغات کا اضافہ ہوا اور اسی میں 1901 پڑھنے والیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔
مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام لیاقت آباد کابینہ کی تمام
مدرسات اسلامی بہنوں کا اجلاس
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
ِ اہتمام لیاقت آباد کابینہ کی تمام مدرسات اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا
جس میں پاک مشاورت مدرسۃ المدينہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک مدرسات اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اورعلاقے کے تحت چلنے والے بچیوں کے مدارس کے حوالے سے متفرق
کام سمجھائے نیز زیادہ سے زیادہ نئے مدارس کھولنے اور قراٰن کی تعلیم عام کرنے کا ذہن دیا گیا۔
راولپنڈی کینٹ کابینہ میں” مدنی قاعدہ کورس“کی اختتامی تقریب کے سلسلے میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیر ِ اہتمام 19 مارچ 2020ء بروزجمعرات راولپنڈی کینٹ کابینہ میں26روزہ” مدنی قاعدہ کورس“کی
اختتامی تقریب کے سلسلے میں رزلٹ اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے”تلاوت ِ قراٰن کی اہمیت و ضرورت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدرستہ المدینہ بالغات میں
پڑھنے یاپڑھانےاور زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات
جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
حيدرآباد ریجن میں آٹھ مقامات پر مدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام
19 مارچ 2020ء بروز جمعرات حيدرآباد ریجن
میں آٹھ مقامات پر مدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ان اجتماعات
میں زون زمہ دار، کابینہ ذمہ داراور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنّتوں بھرے
بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے یا پڑھانے کی
ترغیب دلائی۔ آخر میں مدنی قاعدہ کورس کی کامیاب طالبات کو رزلٹ اور
تحائف پیش کئے گئے۔ اس موقع پر کورس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں میں سے38
نے مدرستہ المدینہ بالغات پڑھانے کی نیتیں
پیش کی۔
سٹی کابینہ راولپنڈی کے ہفتہ وار اجتماع میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار کا بیان
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام18 مارچ 2020ء کو راولپنڈی سٹی کابینہ کی ڈویژن جیلانی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار
اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک
رہنے اور دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی بھر پور ترغیب
دلائی جس پر کئی اسلامی بہنوں نے داخلہ لینے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
ڈرگ کالونی کراچی میں چار مقامات پر مدنی قاعدہ کورس کےرزلٹ اجتماعات
کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات
کے زیر ِ اہتمام16
مارچ 2020ء کو ڈرگ کالونی کراچی میں چار مقامات پر مدنی قاعدہ کورس کےرزلٹ اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ان اجتماعات میں زون ذمہ
دار اور کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنے اور ڈونیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع
پرکامیاب طالبات کو اسناد اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔
اسلام آباد ریجن کے مختلف مقامات پر مدنی قاعدہ کورس مکمل کرنے والی مدرسات کے رزلٹ اجتماعات
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام16 مارچ 2020ء کو اسلام آباد ریجن کے مختلف مقامات پر”
26 دن کے مدنی قاعدہ کورس“ مکمل کرنے والی مدرسات کے رزلٹ اجتماعات کا سلسلہ
رہا جن میں کامیاب مدرسات اور دیگر اسلامی بہنوں اور تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ کورس مکمل کرنے والی اسلامی بہنوں کو مکتبۃالمدینہ
کے رسائل تحفے میں پیش کئے گے اور ساتھ ہی ساتھ کئی کامیاب مدرسات نے مارچ 2020ءہی
سے اپنے اپنے ذیلی حلقوں میں نیو مدرسۃ المدینہ بالغات کھولنے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام
15 مارچ 2020ء کو پنڈی کینٹ کے حلقے حافظ آباد میں ایک نئےمدرسۃ المدینہ بالغات کا افتتاح کیا گیا جس میں اس حلقے کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت کئی خواتین شخصیات نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور افتتاحی تقریب میں شریک اسلامی بہنوں کو فضائل قراٰن سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ
بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ کئی اسلامی بہنوں نےداخلے کےلئے نام پیش کئے۔
مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے والوں میں ایک پرائیوٹ اسکول کی ٹیچر اور ایک سرکاری
ادارے میں جاب کرنے والی اسلامی بہن بھی شامل ہیں۔
کراچی
ریجن میں قائم مدرسۃ المدینہ للبنات 1D/1نیو کراچی پرانے مدارس المدینہ للبنات میں شامل
ہے۔اس مدرسۃ المدینہ للبنات سے اب تک کثیرطالبات قراٰن کریم مکمل کرنے کی سعاد ت
حاصل کر چکی ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ مجھے اپنی
اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہیں کے
پیش نظر اس ادارہ سے فارغ التحصل ہونے والی کئی طالبات دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ
جات میں قراٰن کریم کی خدمت کرنے کی سعادت
پا رہی ہیں ۔
اب تک کی کارکردگی کامختصر جائزہ:
3 فارغ التحصیل طالبات دارالمدینہ میں
1دارالمدینہ میں مفتشہ
3 طالبات مدسۃا لمدینہ آن لائن میں
2جامعۃالمدینہ میں مدرسہ
26 طالبات مدرسۃالمدینہ للبنات میں تدریس
6 مدرسۃ المدینہ بالغات میں تدریس کرنے والی
1مدرسہ بالغات میں کابینہ ذمہ دار
7مدنی کام کرنے والی
اس طرح
مدرستہ المدینہ للبنات کی اس ایک شاخ نے مدرستہ المدینہ للبنات کے شعبہ کے ساتھ
ساتھ دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کو تاحال 49 ٹیچرز مہیا کئے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! یہ ترقی کا
سفر جاری رہے گا۔ بیشک یہ سب فیضان امیر
اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہے۔
راولپنڈی میں شخصیات مدنی حلقہ بسلسلۂ
افتتاحِ مدرسۃ المدینہ بالغات کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام
12مارچ 2020 بروز جمعرات راولپنڈی سٹی کے حلقے سکیم 7 میں شخصیات مدنی حلقہ بسلسلۂ
افتتاحِ مدرسۃ المدینہ بالغات رکھا گیا جس
میں ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت کئی شخصیات خواتین نے
شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” فضائل قراٰن“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل
کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر تقریباً سب ہی
شخصیات خواتین نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں ہاتھوں ہاتھ داخلے کے لئے نام پیش کئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام کوئٹہ
زون میں 12 دن کے ” معلمہ مدنی قاعدہ کورس (رہائشی)“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 21
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدرستہ المدینہ کی کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کروانے کی سعادت حاصل کی۔ کورس
مکمل ہونے پر 14 طالبات کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے12 طالبات نےمدنی قاعدہ ٹیسٹ پاس کئے۔مزید یہ کہ کورس میں شریک طالبات نے مدنی مذاکرہ، مدنی
دورہ، مدرستہ المدینہ (بالغات )پڑھنے پڑھانے،اجتماع میں شرکت، درس فیضان سنت اور مدنی
انعامات پر عمل کی نیتیں بھی کیں ۔