7 رجب المرجب, 1446 ہجری
راولپنڈی کینٹ کابینہ میں” مدنی قاعدہ کورس“کی اختتامی تقریب کے سلسلے میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد
Sat, 21 Mar , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیر ِ اہتمام 19 مارچ 2020ء بروزجمعرات راولپنڈی کینٹ کابینہ میں26روزہ” مدنی قاعدہ کورس“کی
اختتامی تقریب کے سلسلے میں رزلٹ اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے”تلاوت ِ قراٰن کی اہمیت و ضرورت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدرستہ المدینہ بالغات میں
پڑھنے یاپڑھانےاور زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات
جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔