دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ملتان کی زون و کابینہ ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملتان ریجن شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات بڑھانے،تقرریاں سو فیصد مکمل کرنے،اپنے شعبے کوخود کفیل کرنےاور شعبے میں مدنی کام بڑھانے ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام05 مئی2020ء کواسلام آبادریجن کی شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغات کی اجیر مدرسات کا بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اجارہ کےضروری مسائل کے ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں سے رابطے میں رہنے اور ان کی تربیت کے حوالے سے نکات فراہم کئے، مدرسات کو اجارہ کے حوالے سے شرعی معاملات پر خاص توجہ دلائی اور ہاتھوں ہاتھ گھروں سے آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کےنظام کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔


الحمدللہ عزوجل ہر بار کی طرح اس بار بھی مدارس کا کام ہو یا کورسز کا شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار و مدرسات کا بھر پور تعاون جاری ہے۔

لاک ڈاؤن کے دنوں میں فیصل آباد میں جہاں 200 سے زائد مقامات پر گھر بیٹھے آن لائن شخصیات اور عوام میں قراٰنِ پاک کی تعلیمات پہنچانے میں مصروف عمل ہیں وہی رمضان المبارک کی آمد پر بذریعہ کال/واٹس اپ /اسکائپ تقریباً 190 مقامات پر فیضان تلاوت قراٰن کورس کاسلسلہ جاری ہے جن میں1900 کے قریب اسلامی بہنیں فیضان قراٰن و تفسیر کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات سے بھی مستفید ہورہی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام2مئی2020ء کو اسلام آبادریجن کی اجیر مدرسات کا بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے  سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اجارہ کےضروری مسائل کے ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں سے رابطے میں رہنے اور ان کی تربیت کے حوالے سے ذہن دیا نیز مدرسات کو اجارہ کے حوالے سے شرعی معاملات پر خاص توجہ دلائی اور گھروں سے آن لائن مدرسۃالمدینہ بالغات پڑھانے کےنظام کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنو ں کی  مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام یکم رمضان المبارک 1441ھ سے پاکستان بھر میں "فیضان تلاوت قراٰ ن کورس" کا سلسلہ جاری ہے۔ یکم مئی2020ء کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق یہ کورس تقریباً745 مقامات پر ہو رہا ہے جن میں کم و بیش6ہزار487 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ ملکی حالات کے باعث یہ کورس بذریعہ آن لائن،کال اورواٹس اپ کروایا جارہا ہے تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں اس کورس سے بکثرت اسلامی بہنیں مستفید ہو سکیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے ایام میں اسکائپ،کانفرنس کال اور واٹس ایپ کال کے ذریعے بہت ہی پیارا کورس بنام "فیضان تلاوت قراٰن کورس" کا29 شعبان المعظم1441ھ سے جاری ہےجس میں روزانہ ایک پارہ تلاوتِ قراٰنِ پاک سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات،منتخب آیات کی تفسیر،صراط الجنان، عجائب القراٰن مع غرائب القراٰن سے بیان کئے جا رہے ہیں۔اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ اور کورس کے ایام 30 ہیں۔

کورس میں داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے جلداز جلد رابطہ کریں۔


19 اپریل2020ء بروز اتوار کو مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے سلسلہ’’یہ بھی ضروری ہے ‘‘ کے دوران مدنی عطیات کی ترغیب پر اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام مدرسۃ المدینہ بالغات پاکستان کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدنی عملے کی اسلامی بہنوں کی کوششوں سے کم و بیش15 لاکھ روپے جمع کئے گئے۔ اللہ تعالی مدنی کاموں میں مزید کامیابی عطا فرمائے ۔


ملکی حالات لاک ڈاؤن کے پیش نظر  دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں تقریباً615 مدرسات روزانہ کی بنیاد پرکم و بیش3ہزار488 اسلامی بہنوں کو کال اور اسکائپ کے ذریعے قراٰنِ پاک کی تعلیم سے آراستہ کررہی ہیں۔ اگرآپ بھی اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں تو ابھی اپنے علاقے کی متعلق ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان بھر میں(ون ڈے سیشن)ورکشاپ کورس کروایا گیاجس کا اصل مقصدموجودہ حالات کے پیش نظر اگلا راستہ کیا اختیار کرنا ہو گا نیز دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہمیں کون کونسی عادتوں کو اپنی زندگی میں شامل کرنا اور کون کونسی بری عادتوں کو ہمیشہ کے لئے نکالنا ہوگا۔

کرونا وائرس سے ڈرنے کے بجائے اللہ عزوجل کے عذاب سے ڈرنا چاہیے۔

اس کورس میں189 ذمہ داران، 496 مدرسات اور 1ہزار481 طالبات نے شرکت کی۔


موجودہ حالات کے پیش نظر  پاکستان و بیرون ملک میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری ہے۔ 31مارچ2020ء کو ملنے والی پورٹ کے مطابق صرف پاکستان بھر میں گھروں سے فون کال یا نیٹ پر146 مدرسات پڑھانے والی موجود ہیں جن سے1ہزار 60 اسلامی بہنیں تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  ماہِ فروری2020ء میں تقابلی جائزے کے مطابق اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 76 نئے مدرسۃالمدینہ بالغات کا اضافہ ہوا اور اسی میں 1901 پڑھنے والیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

 گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام لیاقت آباد کابینہ کی تمام مدرسات اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاک مشاورت مدرسۃ المدينہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک مدرسات اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورعلاقے کے تحت چلنے والے بچیوں کے مدارس کے حوالے سے متفرق کام سمجھائے نیز زیادہ سے زیادہ نئے مدارس کھولنے اور قراٰن کی تعلیم عام کرنے کا ذہن دیا گیا۔