دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ  المدینہ بالغات کے زیر اہتمام6 مئی2020ء بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ملتان اور فیصل آباد ریجن کی زون اور کابینہ مشاورتوں نے شرکت کی۔ شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے،مدنی عطیات کے حصول کی کوششوں کو بڑھانے، اپنے شعبے کو خود کفیل کرنے، آزمائشی اجیروں کو مستقل کروانے،کورسز کے ذریعے اسلامی بہنوں کو اپنی تجوید و قرات کو درست کرنے اور نئے مدارس کھولنے کے حوالے سے تمام ذمہ داراسلامی بہنوں سے فالو اپ کیا،ہاتھوں ہاتھ ریجن تا کابینہ کی اسلامی بہنوں نے ان تمام کاموں کو بروئے کار لانے کے لئےاپنی نیتیں پیش کیں۔