دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے ایام میں اسکائپ،کانفرنس کال اور واٹس ایپ کال کے ذریعے بہت ہی پیارا کورس بنام "فیضان تلاوت قراٰن کورس" کا29 شعبان المعظم1441ھ سے جاری ہےجس میں روزانہ ایک پارہ تلاوتِ قراٰنِ پاک سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات،منتخب آیات کی تفسیر،صراط الجنان، عجائب القراٰن مع غرائب القراٰن سے بیان کئے جا رہے ہیں۔اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ اور کورس کے ایام 30 ہیں۔

کورس میں داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے جلداز جلد رابطہ کریں۔