اسلامی بہنو ں کی  مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام یکم رمضان المبارک 1441ھ سے پاکستان بھر میں "فیضان تلاوت قراٰ ن کورس" کا سلسلہ جاری ہے۔ یکم مئی2020ء کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق یہ کورس تقریباً745 مقامات پر ہو رہا ہے جن میں کم و بیش6ہزار487 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ ملکی حالات کے باعث یہ کورس بذریعہ آن لائن،کال اورواٹس اپ کروایا جارہا ہے تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں اس کورس سے بکثرت اسلامی بہنیں مستفید ہو سکیں۔