اسلام آباد ریجن میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام آن لائن 26 دن کا مدنی قاعدہ کورس کا سلسلہ  جاری ہے جس میں سیالکوٹ زون کے دارالمدینہ کے اسٹاف کی 24 ٹیچرز شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔11مئی2020ء کو مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مقصد حیات کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے اپنی اور ساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے کے مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مزیدعلم دین کے حصول اور تعلیم قراٰن کو عام کرنے کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت ہونے والے کورسز کا تعارف بھی پیش کیا نیزان کورسز میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔