اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! مئی 2020ء کی ماہانہ مدنی کاموں کی کارکردگی کے مطابق
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی اس وقت تعداد 4ہزار143 ہے۔ اکثر مدارس میں موجودہ صورتِ
حال کے پیش نظر آن لائن تدریس جاری ہے جبکہ تعلیم قراٰن کے حصول کے ساتھ ساتھ شعبہ
بالغات سے منسلک اسلامی بہنیں درج ذیل مدنی کاموں میں بھی مصروف عمل ہیں۔
ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں آن لائن شرکت کرنے والیوں کی تعداد 12ہزار620
اکثر دن فکر مدینہ کرنے والیوں کی تعداد 14ہزار271
مدنی مذاکرے دیکھنے والیوں کی تعداد 692
مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام رمضان المبارک میں ” فیضان تلاوت
قراٰن کورس “ کاسلسلہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر ِ
اہتمام اس سال یکم رمضان المبارک1441ھ سے ملک و بیرون ملک میں حلقہ و علاقہ سطح پر
مجلس شارٹ کورسز کے تحت آنے والا ” فیضان
تلاوت قراٰن کورس “ آن لائی منعقد ہوا ۔ اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ رہا۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ
نعت رسول مقبول ﷺ ڈیڑھ پارہ سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سے
منتخب آیات کی تفسیر،رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں مع
عوامی مسائل اور انکا حل سیکھنے کا موقع ملا۔
یہ کورس ملک و بیرون
ملک میں 784 مقامات پر کروایا گیا جن میں 8ہزار154 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا جن میں
سے چند درج ذیل ہیں:
2ہزار619اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کی
نیت کی۔
مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام رمضان المبارک 1441ھ کی مدنی
انعامات کی کارکردگی
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نیک بننے کا ایسا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے
ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت ،
،تقوی و توبہ و اخلاص، قفلِ مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں
گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔
شوال المکرم پہلی پیر شریف کو مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے یوم
قفل مدینہ منایا
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام
شوال المکرم1441ھ پہلی پیر شریف کو مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے یوم
قفل مدینہ منایا۔ جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 4ہزار560
اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا
مطالعہ کیا اور3ہزار35اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کےقفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
لاہور ریجن میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی تمام اجیر اسلامی بہنوں کا تربیتی
اجتماع
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ
اہتمام30مئی2020ء کو لاہور ریجن میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی تمام اجیر اسلامی
بہنوں کا تربیتی اجتماع ہواجس میں لاہور ریجن کی اجیر مدرسات اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن و زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔ریجن سطح شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے ”کامیاب مدرسہ کون؟ “کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو روزانہ ایک پارہ پڑھنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ذیلی حلقے کے دیگر 7 مدنی کامو ں میں
شرکت کرنے اور اپنی طالبات کو بھی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
لاہور ریجن شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام یکم جون 2020 ء کو لاہور ریجن شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا۔اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان احساس ذمہ داری کی اہمیت پر بیان کیا گیا
اور ان کی تربیت کی گئی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو 15 جون2020ء تک ڈویژن سطح تک کی تقرریاں مکمل کرنے،کورسز کے لئے
سال بھر کی فائل تیار کرنے، ہر کابینہ میں ناظرہ پاس مدرسات تیار کرنے، ہر ہر مُدرِسہ کا ٹیسٹ دلوانےاور اپنی اپنی زون میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے گئے۔
اسلام آباد ریجن کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی تمام اجیر اسلامی بہنوں کا
تربیتی اجتماع
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام30مئی2020ء
کواسلام آباد ریجن کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی تمام اجیر اسلامی بہنوں کا تربیتی
اجتماع ہواجس میں ریجن مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو شعبے کے مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور دیگر امور پرنکات فراہم کئے۔
واہ کینٹ اور ٹیکسلا کابینہ کی شعبہ بالغات
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیتی نشست
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام30مئی2020ء
کو واہ کینٹ اور ٹیکسلا کابینہ کی شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیتی نشست کا سلسلہ
ہوا جس میں زون تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی نشست میں
شریک اسلامی بہنوں مختلف امور پر تربیت
کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی مدرسات اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں
مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی عطیات جمع کرنے،طالبات کو ترغیب دلانے کیلئے
معاون مدنی پھول اورلاک ڈاؤن کی صورتحال میں کس طرح تدریسی عمل کو جاری رکھا
جائےکہ امت کی خیر خواہی کا کام نہ رکنے پائےکے طریقے اور ذرائع کے بارے میں آگاہی
دی۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام چکوال اور سیالکوٹ زون کی دو کابینات
کا اجلاس
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیر اہتمام چکوال اور سیالکوٹ زون کی دو کابینات کا اجلاس ہوا جس میں شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار
اسلامی بہن نے دونوں کابینات کے درمیان
مدنی عطیات کا تقابل کیا اور ترغیب کے لئے
بذریعہ اسکائپ تربیتی بیان کیا۔ اس اجلاس میں کابینہ ، ڈویژن اور علاقہ ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت مدرسات نےبھی شرکت کی۔ مدرسۃ
المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےآخر میں مدنی عطیات جمع کرنے کے عمل کو مزید تیز
کر دینے اور ماتحتوں سے مضبوط رابطے میں رہنےنیزشعبہ بالغات کے کام کو مزید
بڑھانےکا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں کوئٹہ زون کی
مدرسات کا اجلاس ہوا جس میں کراچی ریجن شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے
ترغیب دلائی نیزطالبات کو ترغیب دلانے کیلئے معاون مدنی پھول سمجھائے۔لاک ڈاؤن کی
صورتحال میں کس طرح تدریسی عمل کو جاری رکھا جائےکہ امت کی خیر خواہی کا کام نہ
رکنے پائے اس کیلئے طریقے اور ذرائع کے بارے میں آگاہی دی۔
فیصل آباد ریجن میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کے
لئے بھرپور کوششیں کرنے نیز منسلک و شخصیات خواتین سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا۔