دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام یکم جون 2020 ء کو لاہور ریجن شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا۔اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان احساس ذمہ داری کی اہمیت پر بیان کیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو 15 جون2020ء تک ڈویژن سطح تک کی تقرریاں مکمل کرنے،کورسز کے لئے سال بھر کی فائل تیار کرنے، ہر کابینہ میں ناظرہ پاس مدرسات تیار کرنے، ہر ہر مُدرِسہ کا ٹیسٹ دلوانےاور اپنی اپنی زون میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے گئے۔