7 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی مدرسات اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں
مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی عطیات جمع کرنے،طالبات کو ترغیب دلانے کیلئے
معاون مدنی پھول اورلاک ڈاؤن کی صورتحال میں کس طرح تدریسی عمل کو جاری رکھا
جائےکہ امت کی خیر خواہی کا کام نہ رکنے پائےکے طریقے اور ذرائع کے بارے میں آگاہی
دی۔