دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام اس سال یکم رمضان المبارک1441ھ سے ملک و بیرون ملک میں حلقہ و علاقہ سطح پر مجلس شارٹ کورسز کے تحت آنے والا  ” فیضان تلاوت قراٰن کورس “ آن لائی منعقد ہوا ۔ اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ رہا۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ نعت رسول مقبول ﷺ ڈیڑھ پارہ سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سے منتخب آیات کی تفسیر،رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں مع عوامی مسائل اور انکا حل سیکھنے کا موقع ملا۔

یہ کورس ملک و بیرون ملک میں 784 مقامات پر کروایا گیا جن میں 8ہزار154 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

2ہزار619اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کی نیت کی۔

2ہزار177 اسلامی بہنوں نے عطاریہ/طالبہ بننے کی نیت کی۔