دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی اور حیدر آباد ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورزیادہ سے زیادہ  ڈونیشن جمع کرنے، مدرستہ المدینہ بالغات بڑھانے،تقرریاں100٪ مکمل کرنے،قراٰن پاک کی تکمیل،اپنے شعبے کو خود کفیل کرنے ، شعبے میں مدنی کام بڑھانے اور ماہ رمضان المبارک میں خوب خوب نیکیاں کرنے کا ذہن دیا۔