اسلام آباد ریجن میں ماہ فروری2020ء
میں12 نئےمدرستہ المدینہ بالغات
کا اضافہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام
اسلام آباد ریجن میں ماہ فروری2020ء میں12 نئےمدرستہ
المدینہ بالغات کا اضافہ ہوا جس میں کئی اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔ داخلہ لینے
والی اسلامی بہنیں ایک گھنٹہ روزانہ مدرستہ المدینہ بالغات میں دیئے گئے شیڈول کے
مطابق علم دین کی تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ
المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 7مارچ
2020ء بروز ہفتہ لاڑکانہ کابینہ میں 12 دن کے معلمہ مدنی قاعدہ کورس کا اختتام
ہوا۔ اس کورس میں 22 طالبات شامل تھیں۔ اختتامی تقریب میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو مدرستہ المدینہ بالغات کھولنے ،نئے مقامات پر اجتماعات شروع کرنے، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ میں جانے، درس
فیضان سنت دینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام حیدرآباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ
المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام حیدرآباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا
گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف طے کئے گئے۔
16 مارچ کو مدرسۃ المدینہ بالغات کی طالبات
کے لئے رزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 16 مارچ 2020ء بروز پیر پاکستان بھر میں ڈویژن سطح پر رزلٹ اجتماع کا انعقاد ہونے جارہا ہے جن میں مبلغات دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گی۔ اس اجتماع پاک میں ” مدنی قاعدہ کورس“ میں کامیاب ہونے والی طالبات کو رزلٹ تقسیم کئے جائینگے۔جن اسلامی بہنوں کی حاضری مکمل رہی انہیں بھی تحائف پیش کئے جائیں گے۔
اسلامی بہنوں کی مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام
لاہور جنوبی زون میں 12 دن کے رہائشی ”معلمہ
مدنی قاعدہ کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 30 اسلامی بہنیں
شرکت کررہی ہیں۔29 فروری 2020 ء کو لاہور ریجن مدرسہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کا درجہ جائزہ لیا
اور مختلف امور پر ان کی تربیت کی۔
اسلامی بہنوں کی مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام
پچھلے دنوں ملتان ریجن وہاڑی زون میں 12 دن کے رہائشی ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ معلمہ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو درست مخارج کیساتھ
قراٰن پاک پڑھنا سیکھایا اور دیگر شرعی مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
گلستان جوہر کابینہ قائم میں مدرسۃ
المدینہ بالغات دیار مصطفیٰ درجہ
جائزہ کااہتمام
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ بالغات دیار مصطفیٰ میں درجہ جائزہ کااہتمام ہوا جس میں ایسٹ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات کے تعلیمی اسباق کا جائزہ لیا اور تعلیم میں مزید بہتری لانے کےمتعلق مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ بالغات دیار
مصطفیٰ میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں ایسٹ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ”قراٰنِ پاک
اور مسلمان کی حالت“کے مو ضوع پر بیان کیا اور بیان میں شریک طالبات کو قراٰنِ
پاک سیکھ کر دوسری اسلامی بہنوں کو سکھانے
اور 02 مارچ سے ہونے والے 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پرہاتھوں
ہاتھ 30 طالبات نے کورس کرنے کی نیت پیش کی۔
مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت معلمہ مدنی قاعدہ کورس کا سلسلہ جاری ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے
تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں 25 فروری 2020ء بروز منگل سے ”معلمہ مدنی قاعدہ
کورس“کا سلسلہ جاری ہے جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داراسلامی بہنیں
شرکت کرہی ہیں۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید، فقہ،سورتیں اور قرات سکھائی جائے گی۔
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تمام ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی مدنی کام کورس میں
شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام22،20 اور24 فروری2020ء
کو پاکستان بھر میں آٹھ مدنی کام کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرسۃ المدینہ بالغات کی بھی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان حاجی ابو رجب عطاری نے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےنکات اور درجۂ
تدریس کے حوالے سے شیڈول کے مطابق طریقہ کار سمجھایا ۔
اس تربیتی کورس میں ذیلی تا پاک مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں اور تمام مدارسُ المدینہ بالغات کی ٹیچرز نے علم دین سیکھنے، دعوت
اسلامی کا کام مزید بہترین انداز میں انجام دینے کی نیت سے شرکت کی ۔ کثیر تعداد میں
اسلامی بہنوں نے اپنی تجوید درست کرنے کے لئے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلے کی نیت پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 فروری2020ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان آٹھ مدنی
کام کورس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں
مدرسۃ المدینہ بالغات کے متعلق مختلف امور پر نکات فراہم کئے گئے۔
اسی سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کوششوں سے گوادر زون میں ہاتھوں ہاتھ 20 سے
25 اسلامی بہنوں کے نئے داخلے ہوئے اور چار مقامات پر نئے مدرسۃ المدینہ بالغات کا
افتتاح کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں ناظم آباد کابینہ کے تین ڈویژن کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں واٹر پمپ،سخی حسن اورنارتھ ناظم
آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدرسۃ المدینہ بالغات کی زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدرسے میں تنظیمی طریقہ کار کے مطابق نظام نافذ
کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔