دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ بالغات دیار مصطفیٰ  میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں ایسٹ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ”قراٰنِ پاک اور مسلمان کی حالت“کے مو ضوع پر بیان کیا اور بیان میں شریک طالبات کو قراٰنِ پاک سیکھ کر دوسری اسلامی بہنوں کو سکھانے اور 02 مارچ سے ہونے والے 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پرہاتھوں ہاتھ 30 طالبات نے کورس کرنے کی نیت پیش کی۔