اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد میں زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن اورکابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈونیشن بکس کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہدف بهی دیا کہ ڈونیشن بکس پر (ذیلی تا کابینہ) مشاورتوں کی تقرری کی جائے۔